وفات مولانا علاءالدین انصاری

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد کے ناظم عمومی اور ہم اساتذہ دارالعلوم حیدرآباد کے سرپرست مولانا علاء الدین انصاری صاحبؒ کا آج آدھی رات کے قریب انتقال ہوگیا انا للہ وانا الیہ رجعون ۔۔۔۔

آپ ناظم جامعہ مولانا رحیم الدین انصاری صاحب کے بھائی تھے اور جامعہ کے اہم ذمہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ جامعہ کے تقریبا تمام امور سے دلچسپی رکھنے والےتھے آپ کی رحلت نہ صرف پسماندگان کے باعث رنج و غم ہے بلکہ جامعہ کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے۔
اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، پسماندگان،متعلقین اور ہم اساتذہ دارالعلوم حیدرآباد کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جامعہ کو ان کا نعم البدل نصیب فرماے۔
محمد تبریز عالم/دارالعلوم حیدرآباد
۱۲ اکتوبر ۲۰۲۰ء مطابق ٢٤ صفر ۱٤٤٢ھ بروز پیر۔
 
Top