100 الفاظ کی کہانی

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
والدین کی وفات کے بعد انتہائی غربت کی حالت میں بڑی بہن نے پالا پوسا جو پچھلے ایک ماہ سے بستر پر پڑی دوائیوں کو ترس رہی تھی
بارہ سال میں ابھی 2 مہینے باقی تھے
دو دن سے بھوکا تھا
آخر تنگ آکر گھر سے کام کاج کی غرض سے نکلا
مگر واپس نہ آیا
قریبی تھانے میں درخواست بھی دی پڑوسی کی مدد سے
لیکن
دوسرے دن ایک شخص بڑی بہن کو ساتھ والے سرکاری اسپتال کے مردہ خانے ایک بچے کی لاش دکھانے گیا
لیکن پہچاننے سے انکار کردیا
کیوں کہ اس کے پاس کفن کے پیسے نہیں تھے۔


زنیرہ گل
 
Top