(لفظ "یہ" سے شعر لکھیے )

سیما

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
آج میں نے سوچا سوچا اور سوچتی ہی رہی ۔:-(||> :-(||> []---:-(||> :-(||>
پھر سوچا کیوں نہ میں لفظ "یہ" سے کوئی دھاگہ شروع کروں ۔ تو اس سے فائدہ یہ ہو گا ۔ راجہ بھائی اور شہزاد بھائی اور سیما بہنا []--- ھاھاھااھ ہاں پتا ہے وہ تو میں ہی ہوں ۔ ہاں تو کیا کہہ رہی تھی ۔ آپ سب کے آسانی کے لیے اب لفظ "یہ" لے کر حاضر[]--- ہوئ ہوں تو لیجیے اور انجوائے کیجے اب کوئی پریشان مت ہونا جب بھی یہ آئے تو چلو شاباش اب جلدی جلدی سے لفظ "یہ" پر کچھ لکھوپلیززززززززززز​

[size=x-large]
یہ زندگی اب گزر رہی ہے
کن زرد اداسیوں کے بن سے​


یہ شش جہات ہیں اور ان کے بعد ہے اک ذات
اس آئنے میں پھر اپنا ہی سامنا تو نہیں ؟​

یہ زندگی گزار رہے ہیں جو ہم یہاں
یہ زندگی نصیب ہے لوگوں کو کم یہاں​
[/size]
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
RE: (لفظ یہ سے شعر لکھیے )

یہ دن نصیب نہ ہوتے تو کتنا اچھا تھا
بچھڑ کے تجھ سے بھی جینا ہے یہ نہ سوچا تھا



یہ رتجگوں کا کسی طور سلسلہ نہ رہے
ملو تو یوں بچھڑنے کا شائبہ نہ رہے
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
RE: (لفظ یہ سے شعر لکھیے )

سیما نے کہا ہے:
السلام علیکم
میں لفظ یہ سے کوئ دھاگہ شروع کروں

پہلی بات تو یہ کہ اکیلا " ی " کو لفظ نہیں ہے بلکہ حرف ہے اس لئے موضوع کا عنوان درست کریں

اور دوسری بات یہ کہ چونکہ دھاگہ الگ سے شروع کیا گیاہے تو کوشش کیجیئے گا کہ جو بھی شعر لکھیں اس کے خالق کا نام بھی ساتھ میں لکھیں تاکہ معلومات میں اضافہ ہو سکے

اور سب سے اہم بات
اس دھاگے کو شروع کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
کیونکہ میں خود اس حرف سے بہت تنگ ہو گیا تھا ~^o^~

خوش رہیں
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
RE: (لفظ یہ سے شعر لکھیے )

یوں تراشے جا رہے ہیں تہمتوں پر تہمتیں
جیسے ان لوگوں کو اب خوفِ خدا کوئی نہیں


ریحانہ قمر
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
RE: (لفظ یہ سے شعر لکھیے )

یوں بھی نہیں کہ پاس ہے میرے وہ ہم نفس
یہ بھی غلط کے مجھ سے جدا ہو گیا وہ شخص

رشید قیصرانی
 

محمد شہزاد حفیظ

وفقہ اللہ
رکن
RE: (لفظ یہ سے شعر لکھیے )

یہ سانحہ بھی محبت میں بارہا گزرا
کہ اس نے حال بھی پوچھا تو آنکھ بھر آئی

پھر اس کی یاد میں دل بے قرار ہے ناصر
بچھڑ کے جس سے ہوئی شہر شہر رسوائی



کلام: ناصر کاظمی
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
RE: (لفظ یہ سے شعر لکھیے )

یہ بزم مئے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی
جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں وہ جام اسی کا ہے

شاد عظیم آبادی
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
RE: (لفظ یہ سے شعر لکھیے )

مغموم نے کہا ہے:
سیما نے کہا ہے:
السلام علیکم
میں لفظ یہ سے کوئ دھاگہ شروع کروں

پہلی بات تو یہ کہ اکیلا " ی " کو لفظ نہیں ہے بلکہ حرف ہے اس لئے موضوع کا عنوان درست کریں

اور دوسری بات یہ کہ چونکہ دھاگہ الگ سے شروع کیا گیاہے تو کوشش کیجیئے گا کہ جو بھی شعر لکھیں اس کے خالق کا نام بھی ساتھ میں لکھیں تاکہ معلومات میں اضافہ ہو سکے

اور سب سے اہم بات
اس دھاگے کو شروع کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
کیونکہ میں خود اس حرف سے بہت تنگ ہو گیا تھا ~^o^~

خوش رہیں

بہت بہت شکریہ آپ نے جو کہا ویسے مجھے پتا نھی تھا۔ یہ لفظ ہے یا حرف ہے ^o^||3 شکریہ آپ نے کہا تو میں نے ٹھیک کر دیا ۔اور ہاں اب مجھے تو نہں پتا جب میں لکھتی ہوں شاعر کون ہے مجھے تو کسی بھی شاعر کا نام نھی پتا بس مجھے 7 یا 8 کا پتا ہے ۔ وہ بھی یہ تو نھی پتا یہ کس کی شاعری ہے o|:) جی اچھا اب نیکسٹ
جب بھی لکھونگی تو کوشیش کرونگی ۔ نام بھی لکھا کروں :)/\:)
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
RE: (حرف یہ سے شعر لکھیے )

یہ سال بھی اُداس رہا رُوٹھ کر گیا
تجھ سے ملے بغیر دسمبر گذر گیا​
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
RE: (حرف یہ سے شعر لکھیے )

یارانِ جان و دل کو کوئی جمع پھر کرے
جو بھی ہو جس کا حال، سنایا کرے کوئی

عبید اللہ علیم
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
RE: (حرف یہ سے شعر لکھیے )

یہ قربتیں تو بڑے امتحاں لیتی ہیں فراز
کسی سے واسطہ رکھنا تو دور کا رکھنا​
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
RE: (حرف یہ سے شعر لکھیے )

یہ عجیب شعبدہ ہے یہ عجیب ماجرا ہے
کہ جس آنکھ میں ہے شوخی اسی آنکھ میں حیا ہے

معشوق حسین اطہر ہاپوڑی
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
RE: (حرف یہ سے شعر لکھیے )

یارب ہے بخش دینا بندے کو کام تیرا
محروم رہ نہ جائے کل یہ غلام تیرا
جب تک ہے دل بغل میں ہر دم ہو یاد تیری
جب تک زباں ہے منہ میں‌جاری ہو نام تیرا

داغ دہلوی​
:->~~
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
RE: (حرف یہ سے شعر لکھیے )

سیما نے کہا ہے:
یہ سال بھی اُداس رہا رُوٹھ کر گیا
تجھ سے ملے بغیر دسمبر گذر گیا​

بہن جی دسمبر آرہا ہے۔ کیلنڈر دیکھ کر شعر لکھا کریں۔

~^o^~ ~^o^~ ~^o^~ شعر و شاعری سے لگاؤ نہ ہونے کی وجہ سے ہم اس لڑی میں حصہ نہیں ڈال سکتے۔~^o^~ ~^o^~ ~^o^~
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
RE: (حرف یہ سے شعر لکھیے )

یہ رنگ چہرے کے اور خواب اپنی آنکھوں کے
ہوا چلے کوئی ایسی بکھر نہ جائیں کہیں

عبید اللہ علیم
 

نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن
RE: (حرف یہ سے شعر لکھیے )

یاد گر آتی رہے' مٹتے ہیں دل کے فاصلے
تم بھلا دو گر تو دل کے پاس رہتا کون ہے
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
RE: (حرف یہ سے شعر لکھیے )

پیامبر نے کہا ہے:
سیما نے کہا ہے:
یہ سال بھی اُداس رہا رُوٹھ کر گیا
تجھ سے ملے بغیر دسمبر گذر گیا​

بہن جی دسمبر آرہا ہے۔ کیلنڈر دیکھ کر شعر لکھا کریں۔

~^o^~ ~^o^~ ~^o^~ شعر و شاعری سے لگاؤ نہ ہونے کی وجہ سے ہم اس لڑی میں حصہ نہیں ڈال سکتے۔~^o^~ ~^o^~ ~^o^~



جی مجھے پتا ہے ابھی سپٹمبر ہے ۔ وہ تو یہ سے کچھ لکھنا تھا اس لیے لکھا اگر آپ کو پسند نھی ہے تو ڈلیٹ کر دوں؟؟؟؟؟

یہ کون لوگ اندھروں کی بات کرتے ہیں
ابھی تو چاند تیری یادوں کے ڈھلے بھی نہیں

پروین شاکر​
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
RE: (حرف یہ سے شعر لکھیے )

یہ درسِ اوّلیں مجھ کو ملا میرے بزرگوں سے
بہت چھوٹے ہیں ‌وہ، اوروں کو جو چھوٹا سمجھتے ہیں

نامعلوم
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
RE: (حرف یہ سے شعر لکھیے )

یوں تو ہر نقصان پہ ضبط حاوی وقت رہا
بکھر گئی جب ذات تو پلکیں‌بھیگ گیئں
پہلے تو آنکھوں‌میں‌حیرت ٹھہری تھی
سمجھ میں آئی بات تو پلکیں‌بھیگ گیئں​
 
Top