اما م صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شمار حفاظ حدیث میں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اما م صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شمار حفاظ حدیث میں​

امام صاحب کا شمار اپنے زمانے کے مشہور نابغہ روز گار ، حفاظ حدیث میں ہوتا ہے اور حفظ حدیث میں بہت عالی شان رتبے پر فائض ہیں چنا نچہ اس کا اندازہ امام یحییٰ بن معین رحمۃ اللہ علیہ کی اس شہادت سے ہوتا ہے
جس میں وہ فر ماتے ہیں کہ '' کان ابو حنیفہ ثقہ لا یُحدث،با الحدیث الا بما یحفظہ ،ولا یحدث بما لا یحفظ''(تہذیب الکمال)
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ثقہ ہیں ،صرف اس حدیث کو بیان کرتے ہیں جو ان کو یاد ہوتی ہے ،اور جو حفظ نہیں ہوتی اس کو بیان نہیں کرتے ۔

امام اسرائیل بن یونس بیان کرتے ہیں ۔
نعم الرجل : ''النعمان کان احفظ لکل حدیث فیہ فقہ، واشد فحصا عنہ'' (تاریخ بغداد للخطیب)
نعمان بن ثابت رحمۃ اللہ علیہ بہت اچھے شخص ہیں ، موصوف کو فقہی مسائل پر مشتمل روایات خوب یاد تھیں اور ان میں بہت دقت نظر سے کام لیتے تھے۔

اسی وجہ سے مکی بن ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ:
'' کان اعلم اھل زمانہ ''(تہذیب الکمال)

امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ اپنے دور کے سب سے بڑے عالم ہیں۔
چنانچہ علامہ ذہبی رحمۃ اللہ علیہ نے موصوف کو حفاظ محدثین میں شمار کیا ہے ( تذکرۃ الحفاظ)
اور العبر میں تو امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو کے بارے میں یہاں تک لکھا ہے کہ:کان ابو حنیفۃ ''النعمان من اذکیاء بنی آدم ''( العبر فی خبر من غبر للذہبی )
امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رحمۃ اللہ علیہ فہم وذکاوت میں اپنے معاصرین میں سب سے بڑھ کر ہیں ۔

دسویں صدی ہجری کے نامور محدث علامہ جلا ل الدین سیو طی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی موصوف کو حفاظ محدثین کی فہرست میں شمار کیا ہے ( طبقات لحفاظ للسیوطی)
 
Top