سنو ہمصفیرو ہے دل پارا پارا

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سنو ہمصفیرو ہے دل پارا پارا
نہیں ہمنوائی کا اب ہم کو یارا
لبوں پر تو نغمے ہیں بیشک بھلے سے
مگر سازِ دل سے کپٹ آشکارا
پریشاں خیالی کو میری انہوں نے
بڑے پیار اور خوش دلی سے سنوارا
محبت کا اظہار تو ان سے کر دوں
حیا کو مگر یہ نہیں ہے گوارا
بہت خوبصورت نظر آرہے ہیں
وہ بیٹھے ہیں چلمن کا لے کر سہارا
جو ٹھانی ہے دل میں وہی ہم کریں گے
یہی عزم ہے حرفِ آخر ہمارا
بنا رکھنا دوری کہے دل یہ گُل سے
ہے فرقت نے قربت کو اکثر نکھارا

زنیرہ گل
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
جو ٹھانی ہے دل میں وہی ہم کریں گے
یہی عزم ہے حرفِ آخر ہمارا
 
Top