ربیع الاول اور اسکے تقاضے

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
ماہ ربیع الاول کا ظہور ہو چکا ہے یہ اسی مبارک مہینے میں ساری دنیا کی بہار امام الانبیاءخطیب الانبیاء سید الانبیاء سیدالکونین افضل الرسل اجمل الرسل اکمل الرسل انور واطیب واظہر و اجود نبی آن دوعالم شان دوعالم رسول دو عالم رحمت دو عالم فخر دو عالم ساحب جمال وکمال عظمت ورفعت شفاعت و سخاوت والا نبی خاتم المرسلین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری ہوی آپکے آنے سے حالات بدلے خیالات بدلے معاشرہ تہذیب وتمدن بدلے شہر وصحرا بدلے فضائیں ادائیں ندائیں بدل گئیں بازار وکاروبار بدل گے ذھن بدلے قول وفعل بدلے معیشت و معاشرت بدلی سوچ وفکر نظریہ وعقیدہ بدل گیا سیاست وحکومت بدل گئی دنیا بھر میں ایک عظیم انقلاب برپا ہوا مگر سو چنے کی بات ہے آپ کی تشریف آوری کی خوشی میں ہم صرف دکان مکان بازار سجا کر بیٹھ جائیں تو مقصد آمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پورا ہو جاے گا کیا یہ منانا ہی کافی ہے یا اسکے اور تقاضے بھی ہیں ہم جب عشق کی بات آتی ہے تو سینہ تان کے اپنے عشق کا اظہار کرتے ہیں مگر ہماری زندگی ہمارا ظاہر و باطن آپکی پاکیزہ تعلیمات سے خالی ہے سو چئیے ذرا کیا ہم اپنے آقا سے وفا کر رہے ہیں یا بے وفائی
آذان سنکر نماز نہ آدا کر نا یہ وفا ہے یا بے وفائی
رمضان کا مہینہ ہو صحت بھی ہو روزے نہ رکھے یہ وفا ہے یا بے وفائی
زکوۃ ادا نہ کرے حج فرض ہو ادا نہ کرے یہ وفا ہے یا بے وفائی
کیا جھنڈیوں سے بازار سجانے سے یہ فراءض معاف ہو جائیں گے نہیں ہر گز نہیں تو ہمیں عھد کر نا چاہیے اللہ سے اے ہمارے رب اس ماہ مبارک میں آپ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاے ہم عھد کرتے ہیں آج سے ہر معامے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کریں گے یہ ہی اصل میں آپکے آنے کی خوشی منانا ہے
ہدایت کے لئے یوں لاکھوں پیشوا آے
قبیلے اور قوموں کے لئے بن کے راہنما آے
مگرایک محدود مدت کے لئے سارے بخدا آے
سارے جہاں کادرد لئے ایک محمد مصطفی آے
صلی اللہ علیہ وسلم
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
صلی اللہ علیہ وسلم
-----------------
اسلام علیکم محترم مولانانورالحسن انور صاحب
آپ نے ربیع الاول میں عہد وفا کی تلقین بڑے خوبصورت انداز میں کی ہے
الله رب کریم آپکا شمار اپنے پسندیدہ بندوں میں فرمائے۔
آپ کی مشکلات' مصیبتیں، ابتلائیں پریشانیاں دور فرماۓ
عزت، عظمت بلندی، صحت و تندرستی کی دولت اور خوشحالی عطا فرماۓ۔۔آمین
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
صلی اللہ علیہ وسلم
-----------------
اسلام علیکم محترم مولانانورالحسن انور صاحب
آپ نے ربیع الاول میں عہد وفا کی تلقین بڑے خوبصورت انداز میں کی ہے
الله رب کریم آپکا شمار اپنے پسندیدہ بندوں میں فرمائے۔
آپ کی مشکلات' مصیبتیں، ابتلائیں پریشانیاں دور فرماۓ
عزت، عظمت بلندی، صحت و تندرستی کی دولت اور خوشحالی عطا فرماۓ۔۔آمین
آمین ثم آمین
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
شکریہ بہن آپ نے جو کچھ ہمارے لئے مانگا ہے اللہ اس سے زیادہ آپ کو آپ کے متعلقین کو عطا فر ماے آمین
اور تمام ممبران الغزالی کو بھی عطا فر ماے
 
Last edited by a moderator:

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شکریہ بہن آپ نے جو کچھ ہمارے لئے مانگا ہے اللہ اس سے زیادہ آپ کو آپ کے متعلقین کو عطا فر ماے آمین
اور تمام ممبران الغزالی کو بھی عطا فر ماے
جزاک اللہ خیراً کثیرا
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
حضرت کمپیوٹر سے ریکارڈ کرکے اپلوڈ کرنے کی کیا ضرورت تھی اصل بارہ راست اپلوڈ کردیتے۔
محمداحمد کو بھی فورم پر لائیں اور اراکین سے ان کا تعارف کرائیں۔
ویسے تجربہ کیا ہے براہ راست کیسے اپلوڈ ہوتی ہے مجھے اسکا علم نہیں راہنمائی فر مادئیں آپ کے لئے وڈیو بنادی ہے وٹس ایپ پر بھج دیتا ہوں
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
ویسے تجربہ کیا ہے براہ راست کیسے اپلوڈ ہوتی ہے مجھے اسکا علم نہیں راہنمائی فر مادئیں آپ کے لئے وڈیو بنادی ہے وٹس ایپ پر بھج دیتا ہوں
جزاک اللہ مل گئی ہے ٹیم کو بھیج دیتاہوں اپلوڈ ہوجائے گی
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
بھائی محمد احمد کون ہیں ؟ بیٹے،بھتیجے یا بھانجے؟
مولانانورالحسن انور صاحب کے بیٹے اور ہمارے بھتیجے ہوئے۔:)
فون پر ایک دو بار بات ہوئی احمد صاحب سے لیکن لاک ڈاؤن میں ہمارا آپسی صحیح تعارف ہوا،کیونکہ حضرت کا موبائل زیادہ اسی کے پاس ہوتا تھا ایک دن کسی کام سے حضرت سے رابطہ کیا تو جناب نے اٹھالیا بس پھر کیا تھا چاچو داؤد کے صحیح نعرے لگے۔:p
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
داود صاحب حضرت قاسمی صاحب کی خد مت میں التماس کریں کہ وہ اپنا کوی وڈیو بیان 5 یا 10 منٹ کا ضرور اپلوڈ کریں اس بہانے زیارت ہو جاے گی
مولا نا ۔ہم اس قابل کہاں یعنی کہاں ہوں میں کہاں یہ نکہت گل۔ مجھے خوشی ہوتی ہے جب آپ کی کوئی ویڈیواپلوڈ ہو تی ہے کئی مرتبہ دیکھتا ہوں ۔ اور دکھاتا ہوں ۔کس کو مت پو چھنا
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
داود صاحب حضرت قاسمی صاحب کی خد مت میں التماس کریں کہ وہ اپنا کوی وڈیو بیان 5 یا 10 منٹ کا ضرور اپلوڈ کریں اس بہانے زیارت ہو جاے گی
بلکل جناب بلکل
الغزالی یوٹیوب چینل شروع کرتے ہیں،ان شاءاللہ پھر آپ ہروقت زیارت کیا کرینگے۔
 
Top