اینڈرائڈ فون کے ڈیلیٹ شدہ تصاویر کو ریکور کر سکتے ہیں

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
آپ کو بہت سے سوفٹ وئیر مل جائیں گے جو آپ کا تمام ڈیٹا ریکور کرسکتے ہیں،لیکن ایک مسئلہ جو مجھے کچھ سوفٹ وئیر میں پیش آیا وہ یہ تھا کہ جو فری سوفٹ وئیر ہیں جب آپ اس سے ریکوری کرتے ہیں تو آپ کی تصویر کے امیج کا اصل سائز نہیں ہوتا حجم کم کرکے تصویر توڑ دیتے ہیں،اس لیے وہ سوفٹ وئیر استعمال کریں جو اچھا اور محفوظ ہو۔
اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے موبائل سے مکمل طور پر پکچر ڈیلیٹ ہوجائے کوئی اسے ریکور نی کرسکے تو یہ سوفٹ وئیر استعمال کریں۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت میں نے یہ سوفٹ وئیر استعمال نہیں کیا،لیکن جو ان سوفٹ وئیرز کو استعمال کرنے کا تجربہ رہا وہ آپ سے شئیر کیا۔
کیوں؟ تمھاری تصاویر بھی تو ڈلیٹ ہو گئی تھیں یہ نہیں تو دوسراٹرائی کر لو۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
تجربہ میں نے بھی نہیں کیا لیکن ضرورت ہی نہیں پیش آئی اور ویسے بھی آج کل سادہ موبائل اور لیپ ٹاپ ہی استعمال میں ہے
میں بھی سوچ رہا تھا قبل از زمانہ موٹر سائیکل ،موبا ئل ،انٹر نٹ ،کمپیوٹر کتنا اچھا تھا ۔ہر سو محبت ،ہر دل میں احترام اور احترام انسانیت ، پر خلوص باتیں اور معصومانہ شرارتیں ہو تی تھیں۔کاش وہ وقت پھر پلٹتا بچوں کی معصومیت، نوجوانوں کی ترنگ اور بزرگوں کی مشفقانہ ڈانٹ وڈبٹ لوٹتی ۔حکیم ملت اکبر الٰہ آبادی نے خوب کہا تھا ۔نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے ۔۔۔اٹھا کے پھینک دو ان کو سڑک پر
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مجھے خطوط نویسی کا بہت شوق ہے جسے ختم کرنا میرے بس میں نہیں میں آج بھی اپنی دوست و ہم جماعت اور ہاسٹل میں جو ساتھ رہتے ہیں ان کے ساتھ خط و کتابت کرتی ہوں ہم ایک دوسرے سے بذریعہ خط تبادلہ خیال کرتے ہیں کاغذ پر قلم سے اپنے جذبات، احساسات، خیالات اور اطلاعات درج کرنا اور پھر لفافہ بند کر کے اسے بھیجنا اور پھر ملنے کا انتظار کرنا بہت اچھا لگتا ہے موبائل پر ایس ایم ایس اور کال ہر مسئلے کا فوری حل ہے لیکن خط کی بات ہی کچھ اور ہے
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
میں بھی سوچ رہا تھا قبل از زمانہ موٹر سائیکل ،موبا ئل ،انٹر نٹ ،کمپیوٹر کتنا اچھا تھا ۔ہر سو محبت ،ہر دل میں احترام اور احترام انسانیت ، پر خلوص باتیں اور معصومانہ شرارتیں ہو تی تھیں۔کاش وہ وقت پھر پلٹتا بچوں کی معصومیت، نوجوانوں کی ترنگ اور بزرگوں کی مشفقانہ ڈانٹ وڈبٹ لوٹتی ۔حکیم ملت اکبر الٰہ آبادی نے خوب کہا تھا ۔نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے ۔۔۔اٹھا کے پھینک دو ان کو سڑک پر
وہ زمانہ بہت ہی خوب تھا حضرت
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
جب میں نے ہوش سنبھالا تو اس وقت حضرت والد صاحب مدظلہ دادا جی مرحوم اور تایا جان مرحوم کے خط کا انتظار کیا کرتے تھے،اور جب خط آتا تھا تو سب ابو جی کے پاس جمع ہوجاتے اور دلچسبی سے خط سنتے تھے،اور اتنے خوش ہوتے تھے کہ دادا جی کا خط آیا جیسے ہمارے لیے عید ہو۔
ہماری یادوں کی پٹاری سے اقتباس
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
کیا آپ بھی اس زمانے میں موجود تھے؟
لگتا ہے آپ نے مجھے قاسمی صاحب سے بھی جید بلکہ جید جدا والا بزرگ مان لیا ہے۔(مسکراھٹ)

زمانے سے مراد بچپن میں جو محبت دیکھی آج کے زمانے میں اس کی کمی محسوس کرتاہوں۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
جب میں نے ہوش سنبھالا تو اس وقت حضرت والد صاحب مدظلہ دادا جی مرحوم اور تایا جان مرحوم کے خط کا انتظار کیا کرتے تھے،اور جب خط آتا تھا تو سب ابو جی کے پاس جمع ہوجاتے اور دلچسبی سے خط سنتے تھے،اور اتنے خوش ہوتے تھے کہ دادا جی کا خط آیا جیسے ہمارے لیے عید ہو۔
ہماری یادوں کی پٹاری سے اقتباس
خدارا !
یادوں کی پٹاری سے اور کچھ نہ نکال دیجئے گا۔ورنہ گاتے پھرو گے
دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیں
جیسے بچھڑے ہوئے کعبے میں صنم آتے ہیں
اور کچھ دیر نہ گزرے شبِ فرقت سے کہو
دل بھی کم دکھتا ہے، وہ یاد بھی کم آتے ہیں
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
لگتا ہے آپ نے مجھے قاسمی صاحب سے بھی جید بلکہ جید جدا والا بزرگ مان لیا ہے۔(مسکراھٹ)

زمانے سے مراد بچپن میں جو محبت دیکھی آج کے زمانے میں اس کی کمی محسوس کرتاہوں۔
دراصل بچپن میں جن سے محبت ملی تو شاید وہ آج آپ کی محبت کے طالب ہوں
بدلہ دینا ہوگا آپ کو
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
پٹاری پر تحقیق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پٹاری ( پِٹاری ){ پِٹا + ری } ( سنسکرت )
تفصیلات
سنسکرت میں اہم 'پٹک + رہ' سے ماخوذ 'پٹارا' کا 'ا' حذف کر کے لاحقۂ تصغیر 'ی' لگانے سے پِٹاری حاصل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٩٥ء کو 'دیپک پتنگ (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم مصغر ( مؤنث - واحد )
جمع : پِٹارِیاں [پِٹا + رِیاں]
جمع غیر ندائی : پِٹارِیوں [پِٹا + رِیوں (و مجہول)]
١ - صندوق کے طور پر استعمال ہونے والا بانس بید مونج ٹین یا لکڑی وغیرہ کا گول اور برجی نما ڈھکن کا ظرف جس میں کپڑے اور زیورات وغیرہ رکھتے ہیں۔ آج کل لوہے کے پتلے گول تاروں سے بھی بناتے ہیں ہر طرح کے بنے ہوئے پٹاروں پر مضبوطی کے لیے چمڑا یا موٹا کپڑا بھی چڑھا دیتے ہیں۔ (شبد ساگر، 2996:6)
'یہ پٹاری جس میں ہر قسم کا جادو منتر بھرا ہے - اس کا نام عورت ہے۔" ( ١٩١٣ء، تمدنِ ہند، ٤١٧ )
٢ - پاندان، پان رکھنے کا مسی یا برنجی برتن۔
'پان کے بہانے پٹاری کے پاس آئی۔" ( ١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ٨٣ )
٣ - انگور رکھنے کا پتلی لکڑی کا بنا ہوا چھوٹا ڈبا؛ انگور کی قُتی۔
'دیکھو کہیں انگور کی پٹاری تو نہیں ہے۔" ( ١٨٨٠ء، فسانۂِ آزاد، ٣١:٣ )
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
خدارا !
یادوں کی پٹاری سے اور کچھ نہ نکال دیجئے گا۔ورنہ گاتے پھرو گے
دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیں
جیسے بچھڑے ہوئے کعبے میں صنم آتے ہیں
اور کچھ دیر نہ گزرے شبِ فرقت سے کہو
دل بھی کم دکھتا ہے، وہ یاد بھی کم آتے ہیں
ہمیں یادوں کی پٹاری زرا اچھی لگتی ہے،اس لیے ہمیں کوئی آپ جیسی بزرگ ہستی مل جائے تو بس پھر پٹاری کا اختتام نہیں ہوتا البتہ بزرگ ہاتھ جوڑ لیا ہے بیٹا میرے حال تے رحم کر
ویسے یہ شعر گنگنادیتے ہیں ہم یادوں کی پٹاری میں
 
Top