آج کا دن

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آج کا دن

ان بر گزیدہ لمحون کے نام : جن میں کا ئنات کی سب سے عظیم ہستی کا ورود مسعود ہو ا تھا ۔

اس مکرم گو د کے نام: جس کی ملائمت سے ایک یتیم کی کلکاریاں فضاؤں کو نغمہ گیر کر گئیں

اس مقدس یتیم کے نام: جو یاد خدا میں اس قدر کھویا رہتا کہ اسے باپ کی شفقت سے محرومی کا ملال کبھی نہ ہوا

ان معزز بکریوں کے نام: جنھیں بنی ہا شم کا ایک یتیم چرایا کرتا تھا

ان متبرک ٹیڑھے میڑھے را ستوں کے نام: جن پر سے گزر کر خاندان قریش کا ایک نو جوان غار حرا کی گود میں جا بیٹھا تھا ۔

اس مبارک ساعت کے نام: جس میں جبریل امین نے ایک امی کو " اقراء " کا سبق پڑھا یا

اس عظیم معلم کے نام: جس کی تعلیماات سے کا ئنات کا ذرہ ذرہ روشن ہو کر رہ گیا۔

ان سعید کنکریوں کے نام: جنھوں نے ابو جہل کی مٹھی اس ذات اقدس کے نبی ہو نے کی گوا ہی دی۔

اس منکسر المزاج نبی کے نام: جو فا قے پر فاقے کرتا رہا لیکن صبر اور شکر کا دامن کبھی ہاتھ سے جا نے نہیں دیا ۔

ان محترم پتھروں کے نام :جنھیں دنیا کی سب سے عظیم ہستی بھوک کی شدت سے اپنے پیٹ پر با ندھ لیا کرتی تھی۔

ان لا ثانی نعلین کے نام:جو طائف میں زخموں سے بہنے والے خون کے با عث پاؤں سے چپک گیے تھے ۔

ان درد بھری سسکیوں کے نام:جوامت کے درد میں محترم نبی کے معظم سینے سے نکلتی تھی۔

آنسوؤں کی ان انمول لڑیوں کے نام :جو امت کی بخشش کی خاطر رب رحیم وکریم کے حضور بہائی گئیں ۔

انکساری کے ان سجدوں کے نام : جو بدر کے میدان میں عین جنگ کے موقع پر فتح وکامرانی کے لیے کیے گئے۔

لکڑی کے اس نا یاب ممبر کے نام : جو آپ کی جدائی میں زار وقطار رو تا تھا۔

مٹی کے ان مسعود ذروں کے نام: جنہوں نے آپ کے جسم اطہر کو گنبد خضراٰ کی آغوش میں چھپا لیا۔

ان کے نام جو سارے عالم کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے
 
Top