دن کچھ ایسےگزارتی ہوں میں

عمرانکمال

وفقہ اللہ
رکن
دن کچھ ایسےگزارتی ہوں میں
رب کو اپنے پکارتی ہوں میں

اپنے غم اب نہیں سنبھل پاتے
کوششیں کر کے ہارتی ہوں میں

آئینہ ءِ دل چٹخ گیا شاید
کرچیاں ہی سنوارتی ہوں میں

میرا کوئی نہیں ہے اب لیکن
اللہ اللہ پکارتی ہوں میں

زخم چہرے سے نمایاں نہ ہو گل
زلفیں اپنی سنوارتی ہوں میں

زنیرہ گُل
بہت خوب
مقطع کے پہلے مصرع میں وزن کا کچھ مسئلہ محسوس ہوتا ہے۔
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
محترم جناب @عمر انکمال صاحب بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اصلاح فرمائی ،اگر اسی طرح مصروفیات کی وقت نکال کر تشریف لایا کریں تو ہمیں بڑی خوشی ہوگی،اور ہم جیسوں کو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔جزاک اللہ
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
ان شاء اللہ حاضر ہوتا رہوں گا۔
میری خدمات حاضر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عمرانکمال

وفقہ اللہ
رکن
سلطان بھائی!
عمرانکمال صاحب واقعی باکمال ہیں برسوں سے ٹوٹا اصلاح سخن کاسلسلہ دوبارہ جڑ گیا۔اب رسم تعارف بھی ہو جائے۔
عمران کمال
آزاد کشمیر سے تعلق ہے۔
پیشے کے اعتبار سے استاد ہوں۔
شاعر ہوں۔
علم عروض جانتا ہوں کافی حد تک ۔
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
عمران کمال
آزاد کشمیر سے تعلق ہے۔
پیشے کے اعتبار سے استاد ہوں۔
شاعر ہوں۔
علم عروض جانتا ہوں کافی حد تک ۔
ماشاءاللہ آپ کا تعارف پڑھ کر بہت اچھا لگا
امید ہے آپ کی شاگردی میں آکر ہم جیسے ناکارہ شاگردوں کو علم کے موتی سمیٹنے کا موقع ملے گا۔
آپ کو ہمیشہ خوش آمدید
 
عمرانکمال

وفقہ اللہ
رکن
بہت بہت شکریہ مشکور و ممنون ہوں
اسی طرح آتے رہیے اور ہماری اصلاح کرتے رہیے
جزاک اللہ خیرا کثیرا

ماشاءاللہ آپ کا تعارف پڑھ کر بہت اچھا لگا
امید ہے آپ کی شاگردی میں آکر ہم جیسے ناکارہ شاگردوں کو علم کے موتی سمیٹنے کا موقع ملے گا۔
آپ کو ہمیشہ خوش آمدید
ان شاء اللہ
 
Top