رعنا دلبر

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
آج سمجھ آئی سلطان کا فرمان بھی بات کی سمجھ کو بخوبی سمجھادیتا ہے
سلطان الغزالی قول پورا نقل کیا کریں
سمجھ سمجھ کے سمجھ کو سمجھو ،سمجھ سمجھنا بھی ایک سمجھ ہے
سمجھ سمجھ کہ جو نہ سمجھے وہ میری نظرمیں سمجھ میں نا سمجھ ہے
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
اس پوسٹ میں آپ نے کہا کہ
بس ہم سمجھ گئے
اب آپ بات کو سمجھیں یا بس کو سمجھیں یا سمجھ سمجھ کر سمجھ کو سمجھیں یہ تو اب آپ ہی سمجھا سکتی ہیں
وہ تو جواب دینگی اپنا پر بندہ نہ چیز کو
یہ سمجھائیں کہ آپ نے اس سمجھ سے کیا سمجھ لی ، سمجھ کو سمجھتے ہوئے آپ نے کس سمجھ کا خیال رکھا؟ اس سمجھ سے آپ کی سمجھ میں بس کی سمجھ کہاں سے کودی؟ اب آپ ہی سمجھ کو سمجھتے ہوئے سمجھ سے جواب دیں تاکہ بات ہماری سمجھ میں آ سکے
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
لال بجھکڑ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ایک رات کسی گاؤں سےہاتھی گذرا لوگوں نےصبح بڑے بڑے نشان دیکھے جو دراصل ہاتھی کے پیر کے تھےلوگوں نےبہت عقلی گھوڑے دوڑائے پر کسی کو سمجھ نہ لگی ۔اب کہنے لگے گاؤں کے سیانےلال بجھکڑ کو بلاؤ وہ ضرور بتادیں گے۔موصوف آئےاور یوں گویا ہو ئے!
لال بجھکڑ بوجھ گئے اور نہ بوجھا کوئے
کہیں پاؤں میں ہرن چکیا (چکی کا پتھر) باندھ کے نہ کودا ہوئے
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
یہ بھی شاید وہی ہے

لال بجھکڑ


لال بجھکڑ نام تھا اُن کا
ناچ اور گانا کام تھا اُن کا

اِک دن وہ شامت کے مارے
جاپہنچے اِک جھیل کنارے

سوچا، بیٹھوں، کچھ سستا لوں
تاک دِھنا دِن ٹھمری گا لوں

لمبے لمبے دانتوں والا
ایک مگرمچھ کالا کالا

بڑے بڑے سے جبڑے کھولے
پاس وہ آیا، ہولے ہولے

بولا "آؤ لال بجھکڑ
بیٹھو، کھاؤ گھی اور شکّر"

تھر تھر کانپے، تھر تھر لرزے
لال بجھکڑ خوف سے، ڈر سے

حال جب اُن کا دیکھا پتلا
ہنسا مگرمچھ اور یوں بولا

"جو تُم یوں ہی جھجکے بھائی
کی بس تُم نے خوب کمائی"

"لو اب اپنا ساز اٹھاؤ
کوئی سریلی تان اڑاؤ"

لال بجھکڑ خوف کے مارے
بھول گئے "دھا پا ما گا رے"

ڈرتے ڈرتے ساز اُٹھایا
اور اِک میٹھا راگ بجایا

آئی مگر مچھ کی اب باری
ناچ کی اُس نے کی تیّاری

دُم کو اٹھایا، سر کو جھکایا
ٹھُم مَک ٹھُم مَک ناچ دکھایا

ناچ میں یوں اس کو الجھا کر
لال بجھکڑ موقع پا کر

سَرپٹ، بگ ٹُٹ ایسے بھاگے
سانس لیا گھر پر ہی آ کے

"جان بچی سو لاکھوں پائے
خیر سے بُدّھو گھر کو آئے"
 

رعنا دلبر

وفقہ اللہ
رکن
وہ تو جواب دینگی اپنا پر بندہ نہ چیز کو
یہ سمجھائیں کہ آپ نے اس سمجھ سے کیا سمجھ لی ، سمجھ کو سمجھتے ہوئے آپ نے کس سمجھ کا خیال رکھا؟ اس سمجھ سے آپ کی سمجھ میں بس کی سمجھ کہاں سے کودی؟ اب آپ ہی سمجھ کو سمجھتے ہوئے سمجھ سے جواب دیں تاکہ بات ہماری سمجھ میں آ سکے
اب پتہ لگا کہ سلطان کو سمجھانا کتنا مشکل ہے
 
Top