الهدایۃ شرح بدایۃ المبتدي - 7مجلد - امام برہان الدین علی مرغینانی ؒ - تحقيق، ڈاکٹر سائد بكداش

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
الهداية شرح بداية المبتدي 1-7
الأمام برهان الدين علي المرغينانيؒ
(511ھ - 593ھ)

تحقيق - ڈاکٹر سائد بكداش
 

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
کتاب کا مختصر تعارف

اس کے مصنف امام علی مرغینانیؒ بہت بڑے فقیہ تھے اور بہت متقی تھے اور اس کتاب کی تصنیف انہوں نے روزہ کی حالت میں کی ۔
اور بڑے محدث بھی تھے ۔ انہوں نے اپنے شیوخ کو ایک جزء میں جمع بھی کیا، جس سے جواہر المضیہ فی طبقات الحنفیہ کے مصنف حافظ عبد القادر القرشیؒ 775ھ نے بہت کچھ نقل کیا۔
انہوں نے جامع صغیر امام محمد بن الحسن الشیبانیؒ ، اورمختصر القدوریؒ کو سامنے رکھ کر اور کچھ زوائد شامل کر کہ ایک متن تیار کیا اور اس کا نام بدایۃ المبتدی رکھا، پھر اس کی طویل شرح کی ۷۰ جلدوں کے لگ بھگ کفایۃ المنتہی کے نام سے ۔یہ شرح مفقود ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں ، کیا کچھ علوم ہوں گے اس میں ۔ بہرحال پھر اس شرح کا اختصار ہدایۃ کے نام سے کیا جو آفاق میں مشہور ہے ۔
ہدایہ کا تعارف کرانا تو سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے ۔
یہ تعارف دراصل موجودہ طباعت کا ہے ۔
یہ ہماری معلومات کے مطابق سب سے محقق نسخہ ہے جس کو ڈاکٹر سائد بکداش نے 20 سے زیادہ نسخوں کو سامنے رکھ کر تحقیق کیا ہے ۔اور پونے تین سو صفحات میں بہت تحقیقی اور علمی دراسۃ پیش کیا ہے ۔ صحیح معنوں میں علمی خدمت کی گئی ہے ۔
اللہ تعالیٰ ان کو بہت بہت جزا دے ۔
 
Top