اس نے توڑا بہت قرینے سے ۔ زنیرہ گل

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اُس نے توڑا بہت قرینے سے
دل کے شیشے کو اک نگینے سے

کس سلیقے سے غرقِ آب کیا
شور تک نہ اٹھا سفینے سے

راستے بے نشاں تھے دل کے پر
آئے تھے وہ الگ ہی زینے سے

وقت تھا سو نکل گیا آگے
دل ہے بیزار اب تو جینے سے

کرچیاں ہوکے جب بکھرتا ہے
نالہ اٹھتا ہے آبگینے سے

موسم ِ گل میں سانس لیتی ہوں
دم نکلتا ہے جیسے سینے سے

زنیرہ گُل​
 
Last edited:

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
موسم ِ گل میں سانس لیتی ہوں
دم نکلتا ہے جیسے سینے سے

زنیرہ گُل
 
Top