سرِ بازار رہ کر بھی حیا کا پاس رکھتے ہیں

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ہم اہلِ دل سہی لیکن یہ تو احساس رکھتے ہیں
سرِ بازار رہ کر بھی حیا کا پاس رکھتے ہیں
کیا ہے قتل اپنی حسرتوں کا دل کے مقتل میں
اگر چہ ہوش بھی رکھتے ہیں اور حواس رکھتے ہیں
نہ آئے داغ دامن پر نہ بہکے دل کبھی میرا
میں ہوں اس قوم کی بیٹی جو پردہ خاص رکھتے ہیں
مری رب سے دعا ہے یہ مجھے اس قافلے میں رکھ
شہادت جنکی منزل ہو جو دل میں آس رکھتے ہیں
ضمیرِگُلؔ ہے زندہ اور وفا کے رنگ سے رنگیں
مہک بھی خاص ہے اور اپنی مٹھاس رکھتے ہیں


زنیرہ گُلؔ
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
نہ آئے داغ دامن پر نہ بہکے دل کبھی میرا
میں ہوں اس قوم کی بیٹی جو پردہ خاص رکھتے ہیں
ماشاء اللہ ۔ جزاک اللہ
 
Top