مولانا مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی کا انتقال

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مولانا مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی کا انتقال​
دیوبند کے مشہورعثمانی خانوادے سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا مفتی فضل الرحمن ہلال ؃ؔعثمانی 5/ دسمبر 2019 ءمطابق 7/ ربیع الثانی ۱۴۴۱ھ جمعرات کو مالیرکوٹلہ پنجاب میں انتقال کر گئے انا للہ وانا ل الیہ راجعون آپ پنجاب کے مفتی اور دارالعلوم وقف کے صدر مفتی کے عہدے پر فائز تھے۔ جنازہ پنجاب سے دیوبند لایا گیا ،بعد نماز عشاء دارالعلوم کے،احاطہ مولسری میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور قبرستان قاسمی میں دفن کیا گیا ۔مہتمم دارالعلوم حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دیگر اساتذہ دارالعلوم نے اس موقع پر مولانا مرحوم کے اہل خانہ و متعلقین سے تعزیت کی اور نماز جنازہ اور تدفین میں شریک رہے۔
مولانا مفتی فضیل الرحمان ہلال عثمانی، حضرت جلیل الرحمن صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے تھے جو دارالعلوم دیوبند کے مفتی اعظم اول حضرت مفتی عزیز الرحمن صاحب عثمانیؒ کے بیٹے تھے۔
آپ 25 /اکتوبر۱۹۳۷ء کو دیوبند میں پیدا ہوئے ۔پوری تعلیم دارالعلوم میں ہوئی جہاں۱۹۵۶میں آپ کے فراغت ہوئی اوراس کے بعد آپ نے ادب وافتاءکی تعلیم حاصل کی ۔بعد میں آپ مدینہ منورہ اور علی گڑھ میںبھی زیر تعلیم رہے۔ ۱۳۸۰ھ مطابق ۱۹۶۰ء میںدارالعلوم دیوبند میںدرجہ فارسی میں آپ کا تقرر ہوا جہاں آپ 395 ہجری مطابق 1972 ءتک مدرس رہے۔ پھر دارالافتاء مالیرکوٹلہ (پنجاب) میں بحیثیت مفتی آپ کا تقرر ہوا جہاں 2004 ءتک آپ اس عہدے پر متمکن رہے .2014 ءمیں دارالعلوم وقف نے آپ کو اعزازی صدر مفتی کا عہدہ تفویض کیا ۔اس کے علاوہ مسلم پرسنل لا بورڈ، آل انڈیا ملی کونسل، مجلس مساورت اور تنظیم ابنائے قدیم وغیرہ مختلف اداروں کے رکن بھی رہے۔
آپ مفتی ومدرس ہو نے ےکے ساتھ اچھے صاحب قلم تھے اور درجنوں چھوٹی بڑی کتابیں مختلف موضوعات پر تصنیف کیں جن میں تفسیر روح القرآن، تفہیم المسلم( تین جلدیں) اور ترجمہ مشکوٰۃ المصابیح دو جلدیں) قابل ذکر ہیں ۔
دیوبند سے نکلنے والے ہفت روزہ عقائد اور ماہنامہ مشرف کے کچھ دنوں مدیر بھی رہے ۔
اللہ تعالی مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام
عطا فرمائے آمین۔ ماہنامہ دارالعلوم دیوبند۔جنوری 2020
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

اللہ تعالی مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام
عطا فرمائے آمین۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

اللہ تعالی مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام
عطا فرمائے آمین۔
میری خواہش ہے۔اپنے کے خاندان کے "ابنائے قدیم دارالعلوم دیوبند" کے بزرگوں کا جتنا ہو سکے تذکرہ شیئر فرمائیں
 
Top