’’عمر الاؤنس‘‘

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت عمرؓ کا تاریخ میں یہ اعزاز ہے کہ انہیں انصاف اور عدل کی علامت سمجھا جاتا ہے اور وہ فی الواقع عدل اور انصاف کا سیمبل تھے۔ آج مغرب کے مؤرخ بھی عدل و انصاف، گڈ گورننس اور ویلفئیر اسٹیٹ کے حوالہ سے حضرت عمرؓ کے دور حکومت کا تذکرہ بطور آئیڈیل اور مثال کرتے ہیں۔

متحدہ ہندو ستان کے دور میں ایک الیکشن کے بعد جب بعض صوبوں میں کانگریس کی حکومتیں قائم ہوئیں تو کانگریس کے سب سے بڑے راہنما مہاتما گاندھی نے اپنے اخبار ’’ہریجن‘‘ میں کانگرسی وزراء کے نام ہدایات تحریر کیں جن میں یہ بھی تھا کہ اگر انصاف اور عدل کے ساتھ حکومت کرنا چاہتے ہو تو ابو بکرؓ و عمرؓ کی زندگیوں اور طرز حکومت کو سامنے رکھو اور ان کی پیروی کرو۔

برطانیہ کو ویلفیئر اسٹیٹ کی شکل دینے کے لیے ناداروں، مریضوں، کم آمدنی والوں، معذوروں، دیگر کمزور افراد، اور خاندانوں کو وظیفے دینے کا جو سسٹم وہاں شروع کیا گیا تھا، اور وہ ابھی تک جاری ہے، اس کے بارے میں خود برطانوی راہ نماؤں کا کہنا ہے کہ اس کا بنیادی ڈھانچہ حضرت عمرؓ کے بیت المال کے نظام سے لیا گیا ہے۔

جبکہ ناروے کے بارے میں روایت ہے کہ وہاں بچوں کو دیے جانے والے سرکاری وظیفے کا نام ہی ’’عمر الاؤنس‘‘ ہے، ان کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ تصور حضرت عمرؓ سے لیا گیا ہے اس لیے وظیفے کا نام بھی وہی رکھا گیا ہے۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سبحان اللہ حضرات شیخین کی شان ہے جو آج تک ان کے طرز زندگی پر عمل کیا جارہا ہے اور مثالیں وہ دے رہے ہیں جو انہیں مانتے نہیں۔
ماشاء اللہ سے بس ہم ہی رہ گئے جو نہ ان کے نقش قدم پر چل سکے نہ ان کے قوانین لاگو کر سکے
 
Top