شیخ الحدیث مفتی خورشید عالم صاحب ؒ

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی

وفات شیخ الحدیث مفتی خورشید عالم صاحب ؒ​
مؤرخہ ۷/ فروری ۲۰۱۲ محدث جلیل اور مدرس کبیر حضرت مولانا مفتی محمد خورشید عالم صاحیب دیو بند ضلع سہارن پور میں واقع اپنے مکان میں ہی دیر شب اچا نک داغ مفارقت دے گیے ۔انا للہ وانا الیہ را جعون۔
حضرت مر حوم کی زندگی کا تدریسی زمانہ تقریبا پچاس سالہ خدمات پر مشتمل رہا ہے ، جس میں گذشتہ تیس سالوں سے دارالعلوم وقف دیو بند میں شیخ الحدیث و مفتی اعظم کے عہدے پر فا ئز رہے ،آپ ایک علمی گھرا نے سے تعلق رکھتے تھے ،آپ کے والد ماجد مولانا ظہور احمد صاحب داراالعلوم دیوبند کے اساتذہ میں سے تھے ، حضرت مفتی خورشید صاحب ؒ نے ۱۹۵۶میں اپنی فراغت کے بعد ابتدائی پا نچ سال دارالعلوم کرا چی پا کستان میں بحیثیت مدرس خدمات انجام دیں ، بعدہ آپ دارالعلوم دیوبند تشریف لے آئے ۔
نماز جنازہ دارالعلوم دیوبند کےاحاطہ مو لسری میں حضرت مولانا محمد سالم صاحب دامت برکاتہم مہتمم دارالعلوم وقف نے پڑھائی اور ہزاروں سو گواران کے ما بین مزار قاسمی میں سپرد خاک کر دیا ۔حضرت ؒ کے دو صاحبزدگان مولانا مفتی عارف صاحب قاسمی ومولانا قاری محمد واصف صاحب قاسمی دارالعلوم وقف دیوبند استاذ عربی ہیں ،ان کے علاوہ اہلیہ اور چھ صاحبزادیاں پسماندگان میں ہیں ۔ ( نقوش عالم مارچ ۲۰۱۲ ؁)
 
Top