اگر میں اس لڑکی سے شادی کروں تو والدین خفا ہوں گے نہ کی تو لڑکی معاف نہیں کرےگی

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سوال نمبر: 32941

عنوان:
اگر میں اس لڑکی سے شادی کروں تو والدین خفا ہوں گے ۔اور اگر میں والدین کی بات مانوں تو وہ لڑکی مجھے معاف نہیں کرے گی۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ میں اب کیا کروں؟


سوال:میں آپ سے کچھ مدد چاہتاہوں۔ ایک لڑکی سے میں نے زنا کا ارتکاب کرلیا ہے اس خواہش پر میں اس سے شادی کروں گا، مگر والدین سے مشورہ کرنے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ انہیں اس لڑکی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اب میں نے اس لڑکی سے بات کرنا بند کردیا ہے۔ میں اپنی حرکت پر نادم ہوں ، اللہ سے توبہ کی ہے۔ لیکن وہ لڑکی کہتی ہے کہ میں کسی قیمت پر تم کو معاف نہیں کروں گی، میں اس بارے میں فکر مند ہوں اور مجھے اپنی غلطی کا بہت زیادہ احساس ہے۔اگر میں اس لڑکی سے شادی کروں تو والدین خفا ہوں گے ۔اور اگر میں والدین کی بات مانوں تو وہ لڑکی مجھے معاف نہیں کرے گی۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ میں اب کیا کروں؟ میں نے مولانا طارق جمیل صاحب کے بہت سے بیانات سنے ہیں اور میں سوچتاہوں کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میں کیسے کھڑا ہوں گا؟

جواب نمبر: 32941

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(م): 1113=1113-7/1432

آپ دو رکعت صلاة التوبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے خوب رو، رو کر اپنے گناہ عظیم کی معافی مانگیے، آئندہ اس لڑکی سے بات چیت، ملاقات وغیرہ بالکلیہ بند کردیجیے، والدین اگر اس سے شادی پر رضامند ہوجاتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ کوئی دوسرا مناسب رشتہ تلاش کرکے فوراً نکاح کرلیجیے اور اس مزنیہ لڑکی کا تصور دل سے نکال دیجیے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
 
Top