اردو کے محاورے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اپنی کھال میں مست ہونا

معاشرے میں ہم ایک دوسرے کے ضرورت مند ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں میں خود پسندی یا خود داری زیادہ ہوتی ہے۔ وہ کسی دوسرے کے احسان مند بننا نہیں چاہتے۔ اب اگر اُن کے پاس کچھ نہیں ہے تو ایک عجیب سی صورتِ حال پیدا ہو جاتی ہے۔ اسی کو کہتے ہیں "اپنی کھال میں مست ہو جانا۔" یعنی ایک آدمی غریب بھی ہو، خود دار بھی ہو، یا پھر اپنے معاملات سے بے پروا اور بے خبر بھی رہنا چاہتا ہو، ایسے موقع پر طنزاً یہ کہا جاتا ہے کہ انہیں کسی کی کوئی پروا نہیں۔ اپنی پروا بھی نہیں۔ وہ تو بس اپنی کھال میں مست ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو یہ معاشرے کا ایک نفسیاتی مطالعہ ہے۔ اس سے اریب قریب"آپا بسرانا"، "آپا تجنا"، "آپا تج دینا" محاورے ہیں جن کے معنی ہیں خود فراموشی اختیار کرنا۔
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
بروئے کار لانا
کیا بروئے کا ر آنا بھی ہوتا ہے؟
آنا لگایا جا سکتا ہے۔
لیکن زیادہ مستعمل لفظ لانا کے ساتھ ہوتا ہے۔
جیسے کہ ہم حکومت وقت کو یہ ہدایت کرتے ہیں کہ فلاں چیز کو بروئے کار لاکر اس پر عمل در آمد کیا جائے۔
آنا مطلب خود آیا لانا مطلب لایا گیا۔ بروئے کار آنا کی مثال یہ ہو سکتی ہے جیسے بروئے کار آکر میری مدد فرمائیں۔
 
Top