شان فاروق اعظم

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شان فاروق اعظم رضی اللہ عنہ

اگر مسند پہ بیٹھے شاہ دیں ہیں
عمر فاروق ان کے ہم نشیں ہیں
( قیصر سوری)

نبی نے کیوں انہیں مانگا خدا سے
بہت سے قلب اس پر بھی حزیں ہیں
( زبیر ابن سیفی)

منافق سامنے آئیں گے کیسے
شیاطیں سامنے آتے نہیں ہیں
( شہاب انور)

جہاں آرام فرما ہیں محمد
عمر فاروق بھی دیکھو وہیں ہیں
( سید شیبان قادری)

انہیں سارا زمانہ جانتا ہے
عمر فاروق امیر المومنں ہیں
( منور امروہی)

خوشا قسمت عمر فاوق اعظم
مراد قلب ختم المرسلیں ہیں
( ڈاکٹر ناصر امروہی)

عمرؓ حضرت کے ایسے جا نشں ہیں
کہ صدیاں ہو گئیں پھر بھی قریں ہیں
( ضیاء الدین عثمانی)

عدل محبوب عمر عدل نگار فاروق
عدل تسکیں عمر عدل قرار فاروق
( احسن جنید )

دین اسلام میں قائم ہے وقار فاروق
گلشن دیں میں جاری ہےبہار فاروق
(حبیب ایڈوکیٹ)

عشقِ فاروق میں مرنے سے بقا ملتی ہے
دل بھلا کیا چیز ہے کیا جا ن نثار فاروق
(انیس احمد)

حق بجانب ہو مخالف تو عدوت کیسی
درس دیتا ہے یہ دنیا کو شعار فاروق
( نازش مصطفیٰ)

بار بار آکے وہ کہتے ہیں عمر نے جو کہا
یعنی جبریل امیں بھی نثار فاروق
(مہربان امروہی)

ہماری آبرو ہے سبز گنبد
عمر بھی سبز گنبد کے مکیں ہیں
( حاشر سیفی)

نبی کے جا نشیں کے جانشیں ہیں
عمر فاروق امیر المومنیں ہیں
( مکارم علی)

غور سے دیکھ لے پھر قرب کا اندازہ کر
یہ مزا رشہ دیں ہے یہ مزارِ فاروق
( جنید اکرم فاروقی)
 
Last edited:

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
جب تک چڑھے گا سورج اجالا نہ جاے گا
فلک پہ نجوم تاباں کا ھالہ نہ جاے گا

خدا سے نبی نے اسی لئے مانگا تھا عمر

کھولا کسی سے کعبے کاتالا نہ جاے گا
جب تک رہے گی زھراء کی بیٹی عمر کے گھر
عمر کو علی کے گھر سے نکالا نہ جاے گا
 
Last edited:

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
جب تک چڑھے گا سورج اجالا نہ جاے گا
فلک پہ نجوم تاباں کا ھالہ نہ جاے گا

خدا سے نبی نے اسی لئے مانگا تھا عمر

کھولا کسی سے کعبے کاتالا نہ جاے گا
جب تک رہے گی زھراء کی بیٹی عمر کے گھر
عمر کو علی کے گھر سے نکالا نہ جاے گا
جب تک رہے گی زھراء کی بیٹی عمر کے گھر
عمر کو علی کے گھر سے نکالا نہ جاے گا
 
Top