بہانے سے میں جانا چاہتی ہوں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حقیقت پوچھیں تو یہ آپ کا حُسن ظن ہے،یہ آپ کی محبت ہے،یہ آپ کی کرم نوازی ہے کہ آپ نے بندہ حقیر کے چند ٹوٹے پھوٹے الفاظ جو کسی کام کے نہیں اور ایسےالفاظ کو بھلا کہنا یہ آپ کا بڑا پن ہے ورنہ میں اس قابل بھی نہیں۔
یہ محبت میں غلو کا نتیجہ ہے۔جو مولانا کی شان کے خلاف ظاہر ہوا۔انا للہ وانا الیہ راجعون
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
محترم مولانا میرے لیے قابل صد احترام ہیں
ارزاہ مذاق ان کا نام لے کر بات کی ہے
پھر بھی میں مولانا صاحب کے رو برو معافی کی طلبگار ہوں
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
یہ محبت میں غلو کا نتیجہ ہے۔جو مولانا کی شان کے خلاف ظاہر ہوا۔انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ اللہ کریں
بلکل بھی ایسا نہیں،ہم حضرت کی شان میں گستاخی کیسے کرسکتے ہیں،ہماری اتنی جراءت جو مولانا کے خلاف کوئی الفاظ لکھیں،وہ ہمارے بڑے ہیں اور بڑوں کی شان میں گستاخی کرنا ڈوب مرنے کے مترادف ہے۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اگر چہ میں نے ازراہ مذاق کہا ہے
پھر بھی مولانا صاحب مجھے معاف کر دیجیے
آئندہ احتیاط کرونگی
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آپ آ ے بہار آ ئی گلوں پہ نکھار ایا۔۔۔۔الغزالی بستی میں موسم بہار آ یا۔۔۔ہر اک کی زباں پر یہ ہی ترانہ ہے ۔۔جسکے آنے سے پھیلی ہے خوشبو یہ کون عطار آیا ہے۔۔۔۔ بلبلوں نے ڈالے ڈیرے ہر اک شاخ چمن پر۔۔۔۔مالی مسکرایا ہر اک گل پہ پیار آ یا

ہے یہ اک اور نئی سخت مصیبت گُل کی
گُل فروشوں نے گرا رکھی ہے قیمت گُل کی
توڑ سکتے ہیں وہی گل کو یوں بیدردی سے
جن کے دل میں نہ رہی ہو کبھی الفت گل کی
گل جو مرجھائے تو ہوتے پریشاں کچھ لوگ
اور کچھ لوگ کہیں، تھی یہی قسمت گل کی
دعوٰی کرتے ہیں سبھی گل سے محبت کا مگر
چاک بھی کرتے ہیں پھر چادرِ حرمت گل کی
مسلے جانے پہ بھی خوشبو ہی فقط دیتا ہے
یعنی مٹ کر بھی بدلتی نہیں فطرت گل کی
گل کا ہے کام دل و جاں کو معطر کرنا
دیکھ فیاضی ، عطا اور سخاوت گل کی
رونق بزم ِ محبت ہے وہ تعظیم کرو
جانے کیوں رکھتے ہو تم دل میں عداوت گل کی

زنیرہ گُلؔ
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
ہے یہ اک اور نئی سخت مصیبت گُل کی
گُل فروشوں نے گرا رکھی ہے قیمت گُل کی
توڑ سکتے ہیں وہی گل کو یوں بیدردی سے
جن کے دل میں نہ رہی ہو کبھی الفت گل کی
گل جو مرجھائے تو ہوتے پریشاں کچھ لوگ
اور کچھ لوگ کہیں، تھی یہی قسمت گل کی
دعوٰی کرتے ہیں سبھی گل سے محبت کا مگر
چاک بھی کرتے ہیں پھر چادرِ حرمت گل کی
مسلے جانے پہ بھی خوشبو ہی فقط دیتا ہے
یعنی مٹ کر بھی بدلتی نہیں فطرت گل کی
گل کا ہے کام دل و جاں کو معطر کرنا
دیکھ فیاضی ، عطا اور سخاوت گل کی
رونق بزم ِ محبت ہے وہ تعظیم کرو
جانے کیوں رکھتے ہو تم دل میں عداوت گل کی

زنیرہ گُلؔ
گلوں کے نام بلبلوں کا یہ پیغام آیا
کہ رخصت ہوگئی فصل خزاں موسم بہار آیا
طیور صبح خواں کے نغمے گونج رہے ہیں گلستاں میں
تمھاری پنکھڑیاں دیکھ کر دل مضطر کو ہے قرار آیا
ہماری زندگی ہے بسگلوں کی مسکراہٹ سے
بیان عشق ہے یہ تمھارانام زباں پہ بار بار آیا
فسوں سازی وسحر بازی کوئی گلوں سے سیکھے
جگر دوز ہے تیر گل جو چلا تودل کے آر پار آیا
دیکھ لی فیاضی عطا ، اور سخاوت گل کی ہم نے
نہ ٹہنی گل چھوڑی چاہے خزاں یا موسم بہار آیا
آپ رونق بزم محبت ہیں ہم تعظیم کیے جاتے ہیں
اسی لئے گلوں کے عاشقوں میں ہمارا شمار آیا
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
محترم مولانا میرے لیے قابل صد احترام ہیں
ارزاہ مذاق ان کا نام لے کر بات کی ہے
پھر بھی میں مولانا صاحب کے رو برو معافی کی طلبگار ہوں
کوئی بات نہیں آپ کو کھلی اجازت ہے شاعر وں پر پابندی نہیں چلے گی
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
گلوں کے نام بلبلوں کا یہ پیغام آیا
کہ رخصت ہوگئی فصل خزاں موسم بہار آیا
طیور صبح خواں کے نغمے گونج رہے ہیں گلستاں میں
تمھاری پنکھڑیاں دیکھ کر دل مضطر کو ہے قرار آیا
ہماری زندگی ہے بسگلوں کی مسکراہٹ سے
بیان عشق ہے یہ تمھارانام زباں پہ بار بار آیا
فسوں سازی وسحر بازی کوئی گلوں سے سیکھے
جگر دوز ہے تیر گل جو چلا تودل کے آر پار آیا
دیکھ لی فیاضی عطا ، اور سخاوت گل کی ہم نے
نہ ٹہنی گل چھوڑی چاہے خزاں یا موسم بہار آیا
آپ رونق بزم محبت ہیں ہم تعظیم کیے جاتے ہیں
اسی لئے گلوں کے عاشقوں میں ہمارا شمار آیا
واہ جناب ماشاء اللہ آپ کی محبت اور خلوص آپ کے الفاظ سے آشکار ہے
 
Top