بچوں کے پیدائش کے چالیس یا پینتالیس دن پر دعوت

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ہم مسلمان آج کل کم علمی کی وجہ سے مختلف بدعات میں پھنسے ہوئے ہیں

ان میں سے کچھ بہت عام ہیں ۔ ایسا کہ بچوں کی پیدائش پر چالیس یا پینتالیس دن کے اختتام پر دعوت کا اہتمام کرتے ہیں مجھے اس دعوت کا نام یاد نہیں ہمارے پشتو میں اسے "سلویختےدعوت" یعنی چالیسویں کی دعوت کہا جاتا ہے

اس قسم کی دعوت اہل بدعت کا طریقہ ہے۔ ہم مسلمانوں کو ایسی دعوت نہ کرنی چاہئے نہ ہی ایسی دعوت میں شرکت کرنی چاہئے۔

علماء کرام اس بارے میں فرماتے ہیں کہ دعوت ہی کرنی ہے تو عقیقہ کریں یعنی ایک بکرا عقیقہ کریں اور اس کا گوشت پکا کر اپنے رشتہ داروں کو دوست و احباب کو بلاکر کھلادیں

یعنی دعوت کا صرف عنوان بدل دیں تو یہ ایک مستحب دعوت ہوگی اور سنت کا ثواب بھی ملے گا
نیز بچوں پر آنے والی بلائیں بھی دور ہوں گی۔ان شاء اللہ

واللہ اعلم

طالب دعا
زنیرہ گل
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
نفاس سے پاکی کے دن ایک دعوت کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف رسومات کی جاتی ہیں
ہمارے یہاں اس دعوت کو "چلہ " کی دعوت کہتے ہیں جو لڑکی والوں کو کھلانی پڑتی ہے۔
 
مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
رسوم کسی نہ کسی شکل میں کہیں نہ کہیں موجود رہتی ہیں

نفاس سے پاکی کے دن ایک دعوت کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف رسومات کی جاتی ہیں
ہمارے ہاں تو کوئی ایسی رسم نہیں مگر رسوم کا وجود کہیں نہ کہیں موجود رہتا ہے کسی نئی صورت میں
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
دماغ پر ہندوانا رسومات اس قدر چھائے ہیں کہ رسومات کو دین کا حصہ سمجھ بیٹھتے ہیں اور ایسا دکھایا جاتا ہے کہ اگر یہ رسم نہ ہوئی تو کوئی گناہ سر زد ہو گیا
 
کیا خوب! ہندوانا رسم کہہ کے پیچھا چھڑانا کتنا آسان ہے۔زرا تفتیش کی زحمت گوارہ فرمائیں کتنی رسموں کے موجد ہم ہیں مزید برآں اس رسم کی ادائیگی پر حج وعمرہ کا ثواب مرتب کر نیوالے بھی ہم ہیں۔تیجہ۔چالیسواں۔چلہ۔رسم بلوغت دختر،چادر وگاگر۔عرس وفاتحہ یہ کس کی ایجاد ہیں۔تاج بہن۔لکڑ ہارے کی کہانی سیدہ بی بی کس ہندو نے لکھی ہے؟
 
یہ جتنی رسموں کے نام آپ نے گنوائے بیشک یہ نام ہم نے دیے ہیں لیکن ان رسموں میں جو کچھ ہوتا ہے وہ ہندوانا ہی ہیں
 
Top