15شعبان کو بیری کے پتوں سے غسل کرنا

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سوال


کچھ لوگ 15 شعبان کو مخصوص کرکے 7؍بیری کے پتوں سے غسل کرتے ہیں اورکہتے ہیں کہ اس سے پورے سال جادوکااثرنہیں ہوگا۔آیایہ درست ہے؟



جواب


میت کوبیری کے پتوں سے غسل دیناتواحادیث سے ثابت ہے.[مشکوۃ،باب غسل المیت وتکفینہ،1/143،ط:قدیمی]

لیکن 15 شعبان کو 7؍بیری کے پتے پانی میں ڈال کر غسل کرنااوراسے جادو سے حفاظت کاذریعہ سمجھنامحض رسم ہے،شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ۔

فقط واللہ اعلم



فتوی نمبر : 143608200035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

 
Top