مینگو لسی

رعنا دلبر

وفقہ اللہ
رکن
گرمیوں میں ویسے ہی لسی پینے میں بہت بھلی معلوم ہوتی ہے اور چونکہ یہ آموں کا موسم ہے تو افطار میں پیش کی گئی مینگو لسی لطف بڑھا دیتی ہے۔
اجزاء
آم 2 عدد
دہی ڈیڑھ کپ
شہد 2 چمچ
برف حسب ضرورت
ترکیب:
آموں کو دھونے کے بعد چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور بلینڈر میں ڈال کر پیوری بنا لیں۔
اب اس میں دہی، شہد اور برف شامل کریں اور مزید بلینڈ کریں۔
مزیدار مینگو لسی تیار ہے، گلاسوں میں نکال کر برف ڈال کر سرو کریں اور واہ واہی حاصل کریں۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آم کا جو مزہ ہاتھوں میں نرم کر کے اوپر سوراخ کر کے اور منہ لگا کے چوسنے کا جو ہے وہ کسی بھی اور طریقے میں نہیں
اتنی گاڑھی ارد و سے واقعی مزہ ختم ہو گیا ۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
طریقہ رعنا دلبرصاحبہ بتا رہی ہیں اور ثواب تمر صاحبہ کو دیا جارہا ہے،یہ کھلا تضاد نہیں
سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گا
میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤنگا
اسی کو کہتے ہیں ۔کاش کوئی روک لیتا تو مولانا کو یوں ثواب نہ پہنچانا پڑتا
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آپ نے شعر میں مؤنث کو مذکر بنادیا
حکم سلطان عالی:
سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گی
میں ڈوب بھی گئی تو شفق چھوڑ جاؤنگی
"سورج" مؤنث ہے یا "مذکر" الغزالی شاعرہ ناظمہ فیصلہ کریں ۔اور سلطان جی سے نمٹیں۔
 
Last edited:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
ایک عربی ہے دوست کہ لیں قطر میں ہوتا ہے کبھی کبھار کال کرلیتا ہے ،تو آج کل اس پر اردو سیکھنے کا بھوت سوار ہے،اسے وہیں کوئی پٹھان ملا اس سے اردو سیکھ رہاہے گزشتہ دنوں کال کی تو ٹوٹی پھوٹی اردو میں مجھے اپنی اور اپنے دوست کی نوک جھونک کا واقعہ سنا رہا تھا واقعہ جب درمیان میں پہنچا تو کہنے لگا میں نے اپنے دوست کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
پٹھان ابھی ویسے کہ رَا اِے اس لیے ماڑا بات سمجھو اگر پٹھان سمجھانے پر آگیا تو ماڑا تم سب سمجھے گا۔
میں اتنا ہنسا کہ کال کاٹ دی
 
زنیرہ عقیل

میرے لیے تو پٹھان ہونا پلس پوائنٹ ہے
جہاں کوئی غلطی ہوئی اردو میں تو کہہ دیا کہ پٹھان ہوں
جہاں کوئی بات سمجھ نہیں آئی تو کہہ دیا پٹھان ہوں
کسی سے لڑ پڑی تب بھی
 
مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
ایک عربی ہے دوست کہ لیں قطر میں ہوتا ہے کبھی کبھار کال کرلیتا ہے ،تو آج کل اس پر اردو سیکھنے کا بھوت سوار ہے،اسے وہیں کوئی پٹھان ملا اس سے اردو سیکھ رہاہے گزشتہ دنوں کال کی تو ٹوٹی پھوٹی اردو میں مجھے اپنی اور اپنے دوست کی نوک جھونک کا واقعہ سنا رہا تھا واقعہ جب درمیان میں پہنچا تو کہنے لگا میں نے اپنے دوست کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
پٹھان ابھی ویسے کہ رَا اِے اس لیے ماڑا بات سمجھو اگر پٹھان سمجھانے پر آگیا تو ماڑا تم سب سمجھے گا۔
میں اتنا ہنسا کہ کال کاٹ دی
پٹھانوں کی بے حرمتی پہ ہم احتجاج کرتے ہیں
 
Top