سر کش مٹے کچھ ایسے کہ نابود ہو گئے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سر کش مٹے کچھ ایسے کہ نابود ہو گئے
رحمت سے رب کی دور وہ مردود ہو گئے
ہر عیب سے بری ہے یہ اللہ کی کتاب
مفروضے منکرین کے بےسود ہو گئے
عقل سلیم ، فکر رسا اور ادائے پاک
جن کو خدا نے بخشی وہ محمود ہو گئے
راہ ِ وفا میں پیکرِ صدق و صفا تھے جو
جویائے حق کی منزل مقصود ہو گئے
ذکرِ خدا میں دیکھ ذرا گلؔ کی بے خودی
کانٹے بھی کھِل کے شاہد و مشہود ہو گئے

زنیرہ گلؔ
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
کانٹے بھی کھِل کے شاہد و مشہود ہو گئے
پورا سمندر کوزہ میں بھر دیا ۔ شاہد ،مشہود ۔ کیا ترجمانی ہے۔سبحان اللہ
سلطان عالی مقام اپنے قیمتی خیالات کا اظہار فر مائیں ۔ اور پو شیدہ نکات بیان فرماکر شاعرہ کی بلند تخیلات پروازی کی داد دے کر حوصلہ بڑھائیں۔
 
Last edited:

شکریہ محترم
 
Last edited by a moderator:

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
پورا سمندر کوزہ میں بھر دیا ۔ شاہد ،مشہود ۔ کیا ترجمانی ہے۔سبحان اللہ
سلطان عالی مقام اپنے قیمتی خیالات کا اظہار فر مائیں ۔ اور پو شیدہ نکات بیان فرماکر شاعرہ کی بلند تخیلات پروازی کی داد دے کر حوصلہ بڑھائیں۔
سلطان غائب ہونے کی پریکٹس کر رہے ہیں
 
مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
سر کش مٹے کچھ ایسے کہ نابود ہو گئے
رحمت سے رب کی دور وہ مردود ہو گئے
ہر عیب سے بری ہے یہ اللہ کی کتاب
مفروضے منکرین کے بےسود ہو گئے
عقل سلیم ، فکر رسا اور ادائے پاک
جن کو خدا نے بخشی وہ محمود ہو گئے
راہ ِ وفا میں پیکرِ صدق و صفا تھے جو
جویائے حق کی منزل مقصود ہو گئے
ذکرِ خدا میں دیکھ ذرا گلؔ کی بے خودی
کانٹے بھی کھِل کے شاہد و مشہود ہو گئے

زنیرہ گلؔ
بہت خوب
 
Top