وسعتِ دہر میں امکاں ہے کہیں کھو جائیں

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
وسعتِ دہر میں امکاں ہے کہیں کھو جائیں
یا تو ہم خاک کے بستر میں کہیں سو جائیں
اپنی ہی زلف سنواریں تو ہمیں کیا حاصل
زندگی کا جو ہے مقصد اسی کے ہو جائیں
مرقدِ زیست پر آئیں تو مبادا یاد آئے
اپنے ہاتھوں پہ لگے خون کو ہی دھو جائیں
اپنی فطرت میں نہ شوخی و نہ طراری ہے
کس طرح ہم بھی نمائش کی نذر ہو جائیں
کیوں سن و سال گزارے نہ قرینے سے گل
آب ِگریہ سے گلستان کو ہی دھوجائیں

زنیرہ گل
 
Top