امیرشریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کی وفات

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
دہلی: (ملت ٹائمز ڈیسک) امیرشریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کا آج 3اپریل کو دو بج کر 50 منٹ پر انتقال ہوگیا ہے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
مولانا گذشتہ کئی دنوں سے سخت علیل تھے اور کرونا سے بھی متاثر ہوگئے تھے ۔ مولانا کی نمازہ جنازہ مونگیر میں ادا کی جائے گی ۔
مولانا محمد ولی رحمانی صاحب آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے جنرل سکریٹری اور امارت شرعیہ بہار ،اڑیسہ ،جھارکھنڈ کے امیر شریعت تھے ۔ ہندوستانی مسلمانوں کے قدر آ ور اور عظیم مسلم رہنما تھے ۔ 5جون 1943 میں آپ کی ولادت ہوئی تھی ۔ آپ دسیوں اداروں کے ذمہ دار تھے اور اہم عہدوں پر فائز تھے ۔
 
Top