عورت کو گالی دینے کا نقصان

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
عورت کو گالی دینے کا نقصان​

ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اپنی عورت کو گالی دیا ہے ،آسماان کے تمام فرشتے اس پر لعنت کرتے ہیں ( الحدیث ،متفق علیہ وغنیۃ الطالبین
حدیث :رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص فحش بکتا ے یعنی قابل شرم باتیں منہ سے نکالتا ہے اور اس برے فعل پر نادم نہیں ہوتا ،تو اس شخص پر خدا کی بہشت حرام ہے ،دوزخ میں کچھ دوزخی ایسے ہوں گے جن ے منہ سے نجاست بہے گی ،اور اسکی بد بو کی وجہ سے دوسرے دوزخی لوگ نجات کے لیےفریاد کریں گے اور پو چھیں گے ۔یا مالک ! یہ کون لوگ ہیں؟ جن سے ہم سخت پریشان ہیں ؟ تو ارشاد باری تعالیٰ ہو گا کہ یہ لوگ ہیں جو دنیا میں خرافات اور فحش باتوں کو دوست رکھتے تھے اور سڑی سڑی باتیں بکتے تھے ۔( اکسیر ہدایت ص :۳۰۸)

حضرت ابراہیم بن میسرہ کہتے ہیں کہ جو شخص گالی گلوچ بکتا ہے اور فحش باتوں سے لوگوں کو پریشان کرتا ہے تو وہ قیامت کے روز خدا کی عدالت میں کتے کی صورت میں ہو گا ۔( اکسیر ہدایت ص:۳۰۸

حضرت عائشہؓ سے وایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ن فرمایا" "اللہ تعالیٰ کے نزدیک بد ترین درجہ کا آدمی قیامت کے دن وہ ہوگا جسے لوگوں نے اس لیے چھوڑ دیا ہو کہ اس کی بد زبانی سے بچیں " ( مشکوۃ الاداب ،باب حفظ السان ) ( مثالی دو لھا ص ۴۲۰)
 
Top