اسبابِ گُناہ سے احتیاط

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت حکیمُ الامّت مجددالملّت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کے بھتیجے مولانا شبیر علی صاحب نے ایک لڑکے کو خانقاہ کے بالاخانے پر جہاں حضرت باوضو تفسیر بیان القرآن لکھ رہے تھے بھیج دیا۔ حضرت حکیمُ الامّت ایک لمحہ وہاں نہیں رُکے، فوراً نیچے آگئے اور فرمایا کہ مولوی شبیر علی!جس کے داڑھی مونچھ نہ ہو ایسے لڑکے کو میری تنہائی میں مت بھیجو، نفس کا کوئی بھروسہ نہیں اور فرمایا کہ جو لوگ مجھے حکیمُ الامّت اور مجدد الملّت سمجھتے ہیں وہ میرے اس عمل سے سبق حاصل کریں کہ جس کو وہ اپنا بڑا سمجھتے ہیں وہ جب اپنے نفس پر اعتماد نہیں کرتا اور اسبابِ گُناہ سے احتیاط کرتا ہے تو خود انہیں کتنی احتیاط کرنی چاہیے
 
Top