فقط ہم سانس لیتےہیں

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ہمارے چار سو اک خول ہے
جو بے حسی کا ہے
مگر کہتے ببانگ دہل ہیں
کہ ہم تو زندہ ہیں
ہمیں آواز آتی ہے اذانوں کی
مگر کانوں پہ جوں تک رینگتی نہیں
مگر کہتے ببانگ دہل ہیں
کہ ہم تو زندہ ہیں
ہماری بچیاں خود کو سمندر برد کرتی ہیں
کہ رشتہ دینے سے پہلے ادا جہیز نہیں کرتے
مگر کہتے ببانگ دہل ہیں
کہ ہم تو زندہ ہیں
ہمارے ہی پڑوسی بھوک سے نڈھال بیٹھے ہیں
فراوانی ہے نعمت کی ہمارے گھر
مگر کہتے ببانگ دہل ہیں
کہ ہم تو زندہ ہیں
ہماری بچیوں کہ عزتیں تار تار ہوتی ہیں
یہ کہ غیرت جو مردہ ہے
مگر کہتے ببانگ دہل ہیں
کہ ہم تو زندہ ہیں
کوئی جو سڑک پر مرتا ہے مرنے دو
ہمارا کیا ؟
مگر کہتے ببانگ دہل ہیں
کہ ہم تو زندہ ہیں
مرے قرآن کی توہین ہوتی ہے
اور ہم زندہ؟
مرے آقا کے بھی کارٹون بنتے ہیں
اور ہم زندہ؟
ہماری نسل کو برباد کرتے ہیں
اور ہم زندہ؟
ارے ہم زندہ لاشیں ہیں
فقط ہم سانس لیتےہیں

زنیرہ گل
 
Top