ملفوظات محدث کشمیریؒ

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی

ملفوظات محدث کشمیریؒ​

اذکار قرآن مجید کے بعد افضل ہیں​
فرمایا : اذکار قرآن مجید کے بعد افضل ہیں اور ذکر ودرود بھی جز ہیں قرآن مجید۔ لیکن قرآن مجید کے برابر نہیں ہیں ۔ کیونکہ کم ازکم قرآن مجید ایک آیت ہے ۔امام صاحب ؒ کا قول ہے کہ نماز میں کم ازکم ایک آیت ضرور پڑھی جائے اور ہی صحیح ہے۔
ذکر اللہ جنت میں بھی ہو گا۔
فرمایا: ذکر اللہ ا یسی عبادت ہے کہ جنت میں خدا کے دیدار کے بعد منقطع نہیں ہو گا ۔ لہذا وہ الی الابدہے ۔ یہ بھی فرمایا کہ غافل کو حیات نہیں ہے اور ذکر کو موت نہیں ہے ۔ سورہ اعلیٰ میں جو یہ ہے کہ " لا یموت فیھا ولا یحیی" اس کا مطلب یہ ہے کہ کافر نہ مردہ ہو گا نہ زندہ کہ اعمال حیات نہ ہوں گے موت کے بعد مقربین اعمال بھی کر رہے ہیں اور عوام بیکار رہیں گے۔

مومن عورتوں کو دیدار خدا وندی۔
فرمایا! مومن عورتوں کو عیدین کے دنوں میں دیدار خدا وندی کی نعمت حاصل ہوا کرے گی ( جامع صغیر سیوطی) لیکن اس سے اور اوقات کی نفی ہیں ہے ۔
ایک حدیث میں ہے کہ کسی شخص کے پاس اشرفیاں ہوں اور وہ قدم قدم پر خرچ کرتا ہو اور دوسرا شخص ذکر اللہ کرتا ہو تو وہ یہ افضل ہے۔
حدیث میں ہے کہ سبحان اللہ اور الحمد للہ کہنے سے کے انوار زمین سے آسمان تک بھر جاتے ہیں اور ایک حدیث میں ہے کہ تنہا اللہ اکبر زمین سے آسمان تک بھر دیتا ہے ۔اور لا الہ الا اللہ آسمان کو چیر کر نکل جاتا ہے یعنی اس کی سمائی نہیں ے ۔زمین وآسمان میں جب بندہ اللہ اللہ کہتا ہے تو خدا لبیک لبیک کہتا ہے اور یہی تفسیر ہے " فاذکرونی اذکر کم " کی اس لیے میرے نزدیک اذکرکم سے مراد "رحمت سے یاد کرنا" یہ بےضرورت تاویل ہے ۔(ملفوظات محدث کشمیریؒ)
 
Last edited:

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
امام صاحب ؒ کا قول ہے کہ نماز میں کم ازکم ایک آیت ضرور پڑھی جائے اور ہی صحیح ہے۔
علماء فرماتے ہیں کہ نماز میں سورہ فاتحہ کے علاوہ چھوٹی تین آیات اور بڑی ایک آیت واجب ہے جس کے کم از کم حروف تیس ہوں
 
Top