دلائل بلند کیجئے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شاد باش اے عشقِ خوش سودائے ما
اے طبیبِ جملہ علّت ہائے ما

اے دوائے نخوت و ناموسِ ما
اے تو افلاطون و جالینوسِ ما

(مثنوی)

خوش رہ اے ہمارے اچھے جنون والے عشق، (تُو جو کہ) ہماری تمام علّتوں کا طبیب ہے۔

(تو جو کہ) ہماری نفرت اور ناموس (حاصل کرنے کی ہوس) کی دوا ہے، تو جو ہمارا افلاطون اور جالینوس ہے۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شگفتہ شد گل حمراؤگشت بلبل مست
صداۓ سر خوشی اے عاشقان بادہ پرست
ترجمہ:سرخ پھول کھل گیا اور بلبل مست ہوگئی_اے بادہ پرست عاشقوں مستی کی صدا بلند کرو۔
اساس توبہ کہ در محکمی چوں سنگ نمود
ببین کہ جام زجاجی چگونہ اش بشکست
ترجمہ:توبہ کی بنیاد جو مضبوطی میں پتھر جیسی نظر آتی تھی۔دیکھو کانچ کے جام نےاس کو کس طرح توڑ ڈالا۔
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
آپ نے کہا یہ لفظ اردو میں مستعمل نہیں،تو آپ بتا دیجئے کیا مستعمل ہے۔؟ ہم یہاں سب طالب علم کی حثیت سے آتے ہیں اگر آپ کے مطابق یہ مستعمل نہیں تو ایک طالب کو سمجھائیں یہ کیوں مستعمل نہیں۔؟
جوبات مولانا رومیؒ سمجھانا چاہتے ہیں اُسے تو سمجھیں کہ وہ کہنا کیا چاہ رہے ہیں،اگر یہ لفظ یہاں مستعمل نہیں تو یہاں کون سا لفظ مستعمل ہوگا۔
اگر میں سلطانی اردو لکھ رہاہوں تو آپ حقیقی اردو لکھ کر ممنون فرمائیں۔
 
مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
اتنے پر مغز ہیں دلائل کیا

دل کو کر لو گے اپنے قائل کیا

پھر وہی سر ہے اور وہی تیشہ

عشق کیا عشق کے مسائل کیا

روشنی روشنی پکارتے ہو

روشنی کے نہیں مسائل کیا

روز میدان جنگ بنتا ہوں

مجھ میں آباد ہیں قبائل کیا
 
احمدچشتی

میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
رکن
آپ نے کہا یہ لفظ اردو میں مستعمل نہیں،تو آپ بتا دیجئے کیا مستعمل ہے۔؟ ہم یہاں سب طالب علم کی حثیت سے آتے ہیں اگر آپ کے مطابق یہ مستعمل نہیں تو ایک طالب کو سمجھائیں یہ کیوں مستعمل نہیں۔؟
جوبات مولانا رومیؒ سمجھانا چاہتے ہیں اُسے تو سمجھیں کہ وہ کہنا کیا چاہ رہے ہیں،اگر یہ لفظ یہاں مستعمل نہیں تو یہاں کون سا لفظ مستعمل ہوگا۔
اگر میں سلطانی اردو لکھ رہاہوں تو آپ حقیقی اردو لکھ کر ممنون فرمائیں۔
منتظم اعلیٰ آپ ہیں نا کہ میں ۔ کہا جاتا دلائل قوی ،مضبوط ،زور دار اور مستحکم ہونا چاہئے ناکہ بلند ، اونچے وغیرہ ذالک
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
منتظم اعلیٰ آپ ہیں نا کہ میں ۔ کہا جاتا دلائل قوی ،مضبوط ،زور دار اور مستحکم ہونا چاہئے ناکہ بلند ، اونچے وغیرہ ذالک
آپ دلیل دیں منتظم اعلیٰ کو چھوڑیں ،آپ بتائیں یہ لفظ یہاں مستعمل کیوں نہیں ہو سکتا۔؟
 
رعنا دلبر

وفقہ اللہ
رکن
منتظم اعلیٰ آپ ہیں نا کہ میں ۔ کہا جاتا دلائل قوی ،مضبوط ،زور دار اور مستحکم ہونا چاہئے ناکہ بلند ، اونچے وغیرہ ذالک
چشتی صاحب آپ اپنی بات کے ہی خلاف کہ رہے ہیں اگر آپ لفظ کی مخالفت کررہے ہیں تو اس پر آپ قوی بات کریں کہ اس بات پر اس وجہ سے اختلاف ہے اور اس پر آپ اپنی بات رکھیں
اور یہی بات منتظم اعلیٰ صاحب کہ رہے ہیں
 
شرر

وفقہ اللہ
رکن افکارِ قاسمی
معذرت کے ساتھ "دلائل بلند کیجئے" اردو میں مستعمل نہیں۔
معذرت کے ساتھ "دلائل بلند کیجئے" اردو میں مستعمل نہیں۔
دلیل بلند اور بلند دلیل اردو میں بھی مستعمل ہے اور فارسی میں بھی بکثرت مستعمل ہے۔
دلیل بلند کرنا اردو میں مستعمل ہی نہیں غلط دعوی ہے زیادہ سے زیادہ محاورہ اور فصاحت کے خلاف کہہ سکتے ہیں (کیونکہ فی الوقت حوالہ پیش کرنے سے قاصر ہوں) اردو میں اس کے بے شمار دلائل ہیں ۔
 
احمدچشتی

میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
رکن
دلیل بلند اور بلند دلیل اردو میں بھی مستعمل ہے اور فارسی میں بھی بکثرت مستعمل ہے۔
دلیل بلند کرنا اردو میں مستعمل ہی نہیں غلط دعوی ہے زیادہ سے زیادہ محاورہ اور فصاحت کے خلاف کہہ سکتے ہیں (کیونکہ فی الوقت حوالہ پیش کرنے سے قاصر ہوں) اردو میں اس کے بے شمار دلائل ہیں ۔
شکریہ شرر صاحب۔اللہ آپ کی حیات طویل فرماۓ۔
 
Top