مردہ کے لیے کونسا ہدیہ افضل ہے ؟

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مردہ کے لیے کونسا ہدیہ افضل ہے ؟​
وہ ہدیہ افضل ہے جو با لذات افضل ہو ۔۔مثلا غلام آزاد کرنا اور صدقہ کرنا روزوں سے افضل ہے ۔اور افضل صدقہ و ہے جس کی صدقہ دیئے جانے کی ضرورت ہو اور دائمی ہو ۔اسی پنا ء پر رحمت عالم ﷺ نے فرمایا افضل صدقہ پا نی پلانا ہے ۔یہ اس مقام پر جہاں پا نی کی کمی ہو ۔اورتشنگی بجھانے کے لیے پا نی کافی نہ ہو ۔ورنہ جہاں نہریں اور چشمے ہوں وہاں پانی سے افضل کھانا کھلانا ہے ۔اسی طرح دعا واستغفار اگر سچے دل سے خلوص وعاجزی کے ساتھ ہو تو اپنے مقام پر صدقہ سے افضل ہے ۔ جیسے اپنے مقام پر نماز جنازہ اور قبر پر کھڑے ہو کر دعا مانگنا صدقہ سے افضل ہے ۔ غرضیکہ اپنے اپنے مقام پرغلام آزاد رنا ۔صدقہ کرنا ، دعا واستغفار کرنااور حج کرنا سب ہی افضل ہیں ۔بلا اجرت کے رضا کارانہ قرآن پڑھواکرثواب پہنچانا بھی جائز ہے ۔روزوں اور حج کے ثواب کی طرح تلاوت کا بھی ثواب پہنچتا ہے ۔( کتاب الروح ،اردو ترجمہ)
 
Top