ایک ستارہ اور ٹوٹا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی

ایک ستارہ اور ٹوٹا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون​

دیوبند۔ ۳/مئی: (بصیرت آن لائن ) معروف عربی ادیب، دارالعلوم دیوبند کے مایہ ناز استاذ، ماہنامہ الداعی عربی کے مدیر، مفسر قرآن اور کئی عربی اور اردو کتابوں کے مصنف مولانا نور عالم خلیل امینی ۳ مئی رات سوا تین بجے خدا کے حضور چلے گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مولانا مرحوم کئی دنوں سے علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھے، جہاں ان کی طبیعت میں اتار چڑھاؤ ہورہا تھا، کل طبیعت میں کچھ افاقہ ہوا تھا؛ لیکن آج شب ایک بجے کے قریب اچانک سے طبیعت بگڑنے کی اطلاع موصول ہوئی اور شب کے تین بجے داعی اجل کو لبیک کہدیا۔ مولانا مرحوم دارالعلوم دیوبند کے مقبول عام استاذ تھے، ان کا انتقال دارالعلوم کے لئے عظیم خسارہ ہے۔ مولانا اپنی منفرد شناخت کی وجہ سے پورے عالم میں مشہور تھے۔ ان کے انتقال کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، علمی و ادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مولانا کے ہزاروں شاگرد صدقہءِ جاریہ ہیں جو دینی و علمی خدمات پوری دنیا میں انجام دے رہے ہیں۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اناللہ وانا الیہ راجعون
اللہ رب کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے،درجات بلند فرمائے ،پسمندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
 
Top