مردوں کی طرح خواتین بھی گھروں میں اعتکاف کریں

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی

أم المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا فرماتی ہیں،
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرماتے تھے
یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وفات دے دی،
پھر آپ کی ازواج مطہرات نے اعتکاف کیا۔

(بخاری و مسلم بحوالہ مشکوۃ شریف جلد دوم حدیث 608)

تشریح
علماء اکرام فرماتے ہیں کہ حدیث کے آخری جملہ کا مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد آپ کی ازواج مطہرات اپنے گھروں میں اعتکاف کیا کرتی تھیں اسی لیے فقہا نے لکھا ہے کہ عورتوں کے لیے مستحب ہے کہ وہ مسجد البیت گھر کی مسجد میں اعتکاف کریں اگر مسجد البیت نہ ہو تو مکان کے کسی حصہ کو مسجد قرار دے کر اس میں اعتکاف کریں بلا ضرورت اس حصہ سے باہر نہ نکلیں مکان کا وہ حصہ ہی ان کے حق میں مسجد کے حکم میں ہوجائے گا چنانچہ عورتوں کو مسجد میں اعتکاف کرنا مکروہ ہے۔
 
Top