حکم ِ اللہ ہے کہ نیکی کی دوں دعوت لیکن

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حکم ِ اللہ ہے کہ نیکی کی دوں دعوت لیکن
خدمتِ خلق سے مل جاتی ہے جنت لیکن

فقر و فاقہ نہیں کچھ بھی جو ہو اللہ کی رضا
اگلی منزل کے لیے سہہ لوں صعوبت لیکن

ہو ں اگر امر بالمعروف پر عمل پیرا
پھر ضرورت نہیں کرتے جومشقت لیکن

اب تو سجدوں میں بھی اخلاص بھلا دیتے ہیں
کس طرح پائیں گے مولا یہ حقیقت لیکن

ہم کریں لاکھ عبادت نہ ہو گر فضل خدا
اس طرح پا نہیں سکتے کبھی جنت لیکن

ان کی تسبیح سے مشروط عبادت ہے گل
کھوٹ نیت کی جلا تی ہے ریاضت لیکن

زنیرہ گل
 
Top