مومن بخیل نہیں ہوتا وہ خوش حال ہوتا ہے تو اللہ کے دوسرے بندوں کو بھی خوش حال بنانے کی کو شش کرتا ہے ۔
انسان کم ہمت پیدا ہوا ہے جب اس پر مصیت آتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے اور جب اسے خوش حالی نصیب ہو تی ہے تو بخل کرنے لگتا ے ۔ مگر وہ لوگ ( اس عیب سے بچے ہو ئے ہیں ) جو نماز پڑھنے والے ہیں ، جو اپنی نماز کی ہمیشہ پا بندی کرتے ہیں ، کیونکہ ان کے رب کا عذاب ایسی چیز نہیں ہے جس سے کوئی بے خوف ہو ، جو اپنی شرمگا ہوں کی حفاظت کرتےہیں ، بجز اپنی بیویوں یا اپنی مملوکہ عورتوں کے جن سے محفوظ نہ رکھنے میں ان پر کوئی ملامت نہیں ،البتہ جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرنے والے ہیں ، جو اپنی امانتوں کی حفاظت اور اپنے عہد کا پاس کرتے ہیں ،جو اپنی گواہیوں میں راست بازی پر قائم رہتے ہیں اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں ۔یہ لوگ عزت کے ساتھ جنت کے باغوں میں رہیں گے۔ المعارج