قرآن کریم کی ہادیت

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
جو لوگ قرآن کریم کی ہادیت سے فائدہ اٹھاتے ہیں قرآن ہی میں ان کی صفات بیان فرمائی گئ ہیں اور ان میں سے سب سے پہلی صفت تو یہ ہے کہ وہ‘‘ غیب‘‘ یا ان دیکھی چیزوں پر ایمان لاتے ہیں۔ جو اللہ رب کریم کی طرف سے ہمیں انبیاء کرام کے ذریعے بتائی گئیں ہیں۔ اس میں تمام ایمانیات داخل ہو گئے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمایا، یا جو کچھ حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا اس سب پر ایمان لاتے ہیں۔ دوسری چیز نماز قائم کرنا بیان کی گئی ہے جو بدنی عبادتوں میں سب سے اہم ہے اور تیسری چیز اپنے مال میں سے اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرنا جس میں زکوٰۃ و صدقات آ جاتے ہیں جو مالی عبادت ہے۔
 
Top