دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم قاری سید محمد عثمان منصور پوری رحلت فرماگئے

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
جامعہ دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم،صدر جمعیتہ علماء ہند،داماد حضرت مدنیؒ
حضرت مولاناقاری سید محمد عثمان منصورپوری صاحب بوقت جمعہ اس دار فانی سے رحلت فرمائے۔
اناللہ وانا الیہ راجعون
دعا ہے اللہ پاک حضرت کی مغفرت فرمائے،درجات بلند فرمائے ،پسمندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
باسمہ سبحانہ تعالی
انا للہ وانا الیہ راجعون
ہمارے بہت ہی عظیم المرتبت والد بزرگوار ، انتہائی شفیق و محسن استاذ اور بے مثال مربی و سرپرست ، بلند پایہ عالم دین اور محدث ، دارالعلوم دیوبند اور جمعیت علماء ھند کے مخلص خادم ، قوم و ملت کے متاع گراں مایہ امیر الہند ، نمونہ اسلاف ، حضرت اقدس مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری ( نور اللہ مرقدہ وبرد اللہ مضجعہ ) نہایت پاکیزگی اور دیانت و امانت کے ساتھ 76 سال تک ایک مثالی ، اصولی اور بے داغ زندگی گزارکر آج مؤرخہ ۸ / شوال المکرم ١٤٤٢ھ مطابق ٢١ / ٢٠٢١ء عین نماز جمعہ کے وقت ( دوپہر سوا بجے ) ہمیں یتیم اور اپنے سایہ شفقت سے محروم کرکے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون ، ان للہ ما اخذ ولہ ما اعطی وکل شیئ عندہ باجل مسمی ۔
تمام حضرات سے عاجزانہ گزارش ھے کہ حضرت والد صاحب علیہ الرحمہ کے لئے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں اور دعاء کریں کہ باری تعالی ہمیں ، ہماری محترم المقام والدہ محترمہ ، ھمشیرہ صاحبہ اور دیگر اھل خانہ کو صبر جمیل کی دولت سے سرفراز فرمائیں۔

احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ
احقر محمد عفان منصورپوری غفرلہ
۸ / شوال المکرم ١٤٤٢ھ
٢١ / مئی ۲۰۲۱ء
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اناللہ وانا الیہ راجعون
اللہ رب کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے،درجات بلند فرمائے ،پسمندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
 
Top