اصلاح کا آسان نسخہ

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اصلاح کا آسان نسخہ
منجملہ ارشادات عالیہ حکیم الامت مجدد الملۃ حضر شاہ محمد اشرف علی صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہ

دو رکعت نفل نماز تو بہ کی نیت سے پڑھ کر یہ دعا مانگو۔
کہ اللہ میں آپ کا سخت نافرمان بندہ ہوں ،میں فرما نبرداری کا ارادہ کرتا ہوں ،مگر ارادے سے کچھ نہیں ہوتا اور آپ کے ارادے سے سب کچھ ہوتا ہے ،میں چاہتا ہوں کہ میری اصلاح ہو مگر ہمت نہیں ہوتی ،آپ ہی کے اختیار میں ہے میری اصلاح ۔اے اللہ ! میں سخت نا لائق ہوں ،سخت خبیث ہوں ، سخت گنہگار ہوں ، میں عاجز ہو رہا ہوں ۔آپ ہی میری مدد فر مائیے ۔ میرا قلب ضعیف ہے ۔ گناہوں سے بچنے کی قوت نہیں ۔آپ ہی قوت دیجئے ۔ میرے پاس کوئی سامان نجات نہیں ۔ آپ ہی غیب سے میری نجات کا سامان پیدا کر دیجئے ۔اے اللہ ! جو گناہ میں نے اب تک کئے ہوں ۔اپنی رحمت سے معاف فرمائیے ۔گو میں یہ نہیں کہتا کہ ائندہ ان گناہوں کو نہ کروں گا ۔میں جانتا ہوں کہ آئندہ پھر کروں گا ،لیکن معاف کرالوں گا۔
اسی غرض سےروز آنہ اپنے گناہوں کی معافی اور عجز کا اقرار اپنی اصلاح کی دعا اور اپنی نا لائقی کو خوب اپنی زبان سے کہہ لیا کرو ۔صرف دس منٹ روز آنہ یہ کام کر لیا کرو ۔ لو بھائی دوا بھی مت پیو ۔بد پر ہیزی بھی مت چھوڑو ۔صرف اس تھوڑے سے نمک کا استعمال سوتے وقت کر لیا کرو ۔آپ دیکھیں گے کہ کچھ دن کے بعد غیب سےایسا سامان ہو گا کہ ہمت بھی قوی ہو جائیگی ۔شان میں بٹہ بھی نہ لگےگا ۔ دشواریاں بھی پیش نہ آئیں گی۔غرض غیب سے ایسا سامان ہو جاویگا کہ آپ کے ذہن میں بھی نہیں ہے (ترقی)
 
Last edited:
Top