شہادت کی موت

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شہادت کی موت
علامہ شامی ابن عابدین لکھتے ہیں کہ جس شخص کی موت طالبعلمی کے زمانے میں ہو اسے شہادت کی موت نصیب ہو گی ،اگر چہ علم کے ساتھ پورا انہماک نہ ہو صرف کسی درجہ کا اشغال ہو کہ ایک دن یں صرف ایک ہی درس لیتا ہو تو وہ بھی اس فضیلت میں شامل ہے ،پس فرمایا" ان کان لہ اشتغال بی تالیفا او تدریسا او حضورا فیھما یظھر ولو کل یوم درسا ولیس المراد الانھماک (شامی) علم کے ساتھ اشغال کا مفہوم یہ ہے کہ خواہ تایف کا سلسلہ ہو یا تدریس کا یا صرف کسی درس میں شامل ہو تا ہو اگر چہ دن بھر میں ایک ہی درس ہو یعنی انہماک مراد نیں ۔(کشکول معرفت)
 
Top