مولانا رحمت اللہ کیرانوی﷫

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مولانا رحمت اللہ کیرانوی﷫ اسلام اور اہل سنت کے بڑے پاسبانوں میں سے تھے۔ آپ علماء دیوبند مولانا قاسم نانوتوی و‌مولانا رشید احمد گنگوہی وغیرہم کے حلقۂ فکر کے ایک فرد تھے۔ جس زمانے میں ہزاروں یورپی مشنری، انگریز کی پشت پناہی میں ہندوستان کے مسلمانوں کو عیسائی بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے، مولانا کیرانوی اور ان کے ساتھی مناظروں، تقریروں اور تحریرکے ذریعے اسلامی عقائد کے دفاع میں مصروف تھے۔ ١٨٥٤‌ء یعنی جنگ آزادی سے تین سال قبل مولانا رحمت اللہ کیرانوی نے آگرہ میں پیش آنے والے ایک معرکہ کے مناظرہ میں عیسائیت کے مشہور مبلغ پادری فنڈر کو شکست دی۔جنگ آزادی ١٨٥٧‌ء میں مولانا کیرانوی حاجی امداد اللہ (مہاجر مکی) رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں انگریز کے ساتھ قصبہ تھانہ بھون میں انگریز کے خلاف جہاد میں شامل ہوئے اور شاملی کے بڑے معرکہ میں بھی شریک ہوئے جس میں دیگر کئی لوگوں کے علاوہ ان کے ساتھی حافظ محمد ضامن شہیدہوئے اور مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ زخمی ہوئےانگریز کی فتح کے بعد مولانا کیرانوی دیگر مجاہدین کی طرح ہجرت کرکے حجاز چلے گئے۔ یہاں موصوف نے پادری فنڈر کی کتاب میزان الحق کا جواب اظہار الحق کے نام سے تحریر فرمایا۔ حجاز سے سلطان ترکی کے بلانے پر قسطنطنیہ (حالیہ استنبول) گئے اور وہاں عیسائیوں سے مناظرےکئے، وہاں سے اظہار الحق شائع بھی ہوئی۔ زیر نظر کتاب ’’مختصر اظہار الحق‘‘ علامہ رحمت اللہ بن خلیل الرحمن کیرانوی ہندی کی عیسائیت کے رد میں لکھی گئی مایہ ناز تالیف " اظہارالحق " کا جامع اختصارہے۔ اس کتاب میں عیسائیت کی حقیقت , اہل تثلییث کی طرف سے بائبل میں مختلف ادوارمیں کئے گئےتحریف وتغیرکا بیان اورعیسائی مشنریوں کے ذریعہ اسلام کے خلاف پھیلائے جانے والے باطل شکوک وشبہات وریشہ دوانیوں کا مکمل رد پیش کیا گیا ہے ۔کتاب اظہار الحق کا یہ اختصار جامعہ الملك سعود، ریاض سعودی عرب کے استادڈاکٹر محمد عبدالقادر ملکاوی نے کیا ہے اور اسکو اردو قالب میں عالم اسلام کے مایہ ناز سیرت نگار ومصنف کتب کثیرہ مولانا صفی الرحمن مبارکپوری ﷫نے ڈھالا ہے ۔اس کتاب کو وزارت اوقاف سعودی عرب نے بڑی تعداد میں شائع کر کےتقسیم کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو تیار کرنے میں شامل تمام افراد کی کاوشوں کوقبول فرمائے ۔(آمین) اصل کتاب اظہار الحق کااردو ترجمہ ’’ بائیبل سے قرآن تک‘‘کے نام سے تین جلدوں میں شائع ہوچکا ہے اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہے
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
کتاب اظہار الحق پڑھنے کا موقع اب تک نہ ملا البتہ بائیبل سے قرآن تک ہمارے پاس موجود ہے کیا شاندار تحقیق ہے میں سمجھتا ہوں اس وقت ہمارے حضرت کا کوئی ثانی بر صغیر میں نہیں۔اللہ تعالی حضرت مفتی صاحب کا سایہ عاطفت امۃ مسلمہ بالخصوص علمائے دیوبند پر قائم ودائم رکھے۔آمین
 
Last edited:

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
کتاب اظہار الحق پڑھنے کا موقع اب تک نہ ملا البتہ بائیبل سے قرآن تک ہمارے پاس موجود ہے کیا شاندار تحقیق ہے میں سمجھتا ہوں اس وقت ہمارے حضرت کا کوئی ثانی بر صغیر میں نہیں۔اللہ تعالی حضرت مفتی صاحب کا سایہ عاطفت امۃ مسلمہ بالخصوص علمائے دیوبند پر قائم ودائم رکھے۔آمین
آمین ثم آمین
 
Last edited by a moderator:

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
واقعی حضرت کیرانوی ایک عظیم شخصیت ایک مایہ ناز مناظر تھے جن کے نام سے عیسائی مناظر کانپ جاتے اللہ آپکے درجات کو بلند فرماے بائبل سے قرآن تک میرے پاس موجود ہے بہت زیادہ اس سے فایدہ حاصل ہوا
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
واقعی حضرت کیرانوی ایک عظیم شخصیت ایک مایہ ناز مناظر تھے جن کے نام سے عیسائی مناظر کانپ جاتے اللہ آپکے درجات کو بلند فرماے بائبل سے قرآن تک میرے پاس موجود ہے بہت زیادہ اس سے فایدہ حاصل ہوا
آمین ثم امین

ماشاء اللہ سب کے پاس موجود ہے سوائے میرے
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
یا اللہ ۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہا
اب ایسے بھی برے دن نہیں آئے
 

اثم اثری

وفقہ اللہ
رکن
آمین ثم آمین
بائبل سے قرآن تک اب نئی تحقیق کیاستھ بھی شائع ہو چکی ہے اللہ حضرت مفتی صاحب کو اجر عظیم عطا کرے اگر دیکھا جاے حضرت مفت صاحب کی تخریج اور تحقیق وحواشی کو ۔۔ تو یہ خود ایک مستقل کتاب بن جاتی ہے
 
Last edited by a moderator:
Top