ازدواجی زندگی

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
خدا کے نام سے رحمن ہے جو رحم والا ہے
ازدواجی زندگی

مری اولاد وبیوی پر رہیں مولا ترے سائے !
انھیں دیکھوں تو میری آنکھ میں ٹھنڈک سی پڑ جائے

سکوں حاصل کرو تم پاس رہ کر اپنے جوڑے سے
محبت اور رحمت اس نے پیدا کی ہے رشتے سے

برا ہو مرد تو اس کو ملے لوگو بری عورت
بھلا ہو مرد تو اس کو ملے لوگو بھلی عورت

جو اچھی بیویاں ہیں مرد کے کہنے پہ چلتی ہیں
نہ ہو شوہر اگر گھر میں فرائض کو نبھاتی ہیں

رہو تم بیویوں کے ساتھ الفت سےطریقے سے
نہ ہو ممکن اگر یہ تو جدا ہونا سلیقے سے

تو راضی ہو مرے اللہ میرے نیک کاموں سے
بنا کر نیک میرے بال بچوں کو مجھے سکھ دے

تمارے واسطے وہ ہیں لباس اور تم لباس ان کا
رہو فیاض آپس میں سدا اچھی طرح رہنا

حقوق ان عورتوں کے ہیں وہی مردوں کے ہیں جیسے
مگر مردوں کا ان پر ایک درجہ اور ہے بڑھ کر

تمہاری عورتیں ہیں کھیتیاں داخل ہو جب چاہو
مگر ہو فکرِ مستقبل دلوں میں خوف رب کا ہو

تمہارا در گزر کرنا ہے تقویٰ کے قریب آنا
رہو فیاض آپس میں خدا ہے دیکھنے والا!

بہت ممکن ہے اللہ نے بھلائی اس میں رکھدی ہو
سلیقے سے جیو بیوی اگر تم کو نہ بھاتی ہو

اگر ڈر ہو کہ ہے انصاف مشکل درمیاں انکے
تو پھر تم ایک ہی بیوی کرو اللہ کے ڈر سے

خدا نے سر پرستی اور فضیلت مرد کو دی ہے
وہی قوّام ہے گھر میں کفالت مرد نے کی ہے

کہو یہ مومنہ عورت سے وہ نیچی نظر رکھے
دو پٹہ ہو گر یباں پر بچے اظہار زینت سے

مسلماں عورتیں لٹکائے رکھیں سرسے چادر کو
تم اپنی بیویوں سے بیٹیوں سے بھی نبی کہدو

نبی کی بیویو! اپنے گھروں میں ٹک کے رہنا تم
نہ دور جا ہلیت کی طرح سج دھج دکھانا تم

تمہاری بییوں اولاد میں دشمن ہیں کچھ لوگو
بچو ! ایمان والو تم نہ ان کے دام میں آؤ

بچاؤ مومنو تم بال بچو کو بھی ساتھ اپنے
کہ ایندھن آگ کے انساں اورپتھر جہاں ہوں گے۔

(قرآن کی باتیں )​
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اگر ڈر ہو کہ ہے انصاف مشکل درمیاں انکے
تو پھر تم ایک ہی بیوی کرو اللہ کے ڈر سے
 
Top