تین قسم کے جانوروں کی قربانی درست ہے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
جمہور علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صرف تین قسم کے جانوروں کی قربانی ہی درست ہے۔
(۱) بھیڑ، بکری نر و مادہ
(۲) اونٹ نر ومادہ
(۳) گائے، بھینس نرومادہ۔
(بدائع الصنائع جلد۵ صفحہ۶۹، پاکستانی)

اونٹ کم سے کم پانچ سال کا، گائے بھینس کم سے کم دو سال کی اور بکری کم سے کم ایک سال کی ہو۔ البتہ مینڈھا میں یہ تخصیص ہے کہ اگر وہ چھ ماہ کا ہو لیکن اتنا فربہ اور تیار ہو کہ دیکھنے میں ایک سال کا معلوم ہوتو اس کی قربانی بھی جائز ہے۔
 
Top