موسیقی، مزامیر اور راگ وغیرہ سے اجتناب

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مسلم معاشرے میں میوزک، سیریل اور فلمیں دیکھنے کا رواج بڑھتا جا رہا ہے، جس کی اسلام نے اجازت نہیں دی ہے۔امہات المومنین کا اس پر سختی سے عمل رہا اور وہ نہ صرف خود اس زمانے میں رائج ان چیزوں سے دور رہیں ، بلکہ انہوں نے دوسروں کو بھی ان سے باز رکھنے کی کوشش کی۔

ایک بار حضرت عائشہؓ کے گھر میں ایک لڑکی گھنگرو پہنے ہوئے داخل ہوئی تو آپ نے اس پر خفگی ظاہر کرتے ہوئے فرمایا:
’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جن گھروں سے اس طرح کی آوازیں آتی ہیں ، وہاں فرشتے داخل نہیں ہوا کرتے۔‘‘
(مسند احمد :۲۶۰۵۲ )

اللہ ہمیں بھی عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
 
Top