عیسی علیہ السلام

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
خدا کے نام سے رحمن ہے جو رحم والا ہے

عیسی علیہ السلام
خدا کے حکم سے اچھا میں کردیتا ہوں اندھوں کو
کہا عیسیٰ نے زندہ کر کے رکھ دیتا ہوںمردوں کو

اے عیسیٰ ابن مریم یاد کر فضل وکرم رب کا
اسی کی ہی مدد سے پالنے میں بات کرتا تھا

نبی مجھ کو بنا یا ہے یہ عیسی گود میں بولے
اسی رب نے نوازا ہے مجھے اپنی اطاعت سے

کہا عیسیٰ نے وہ رب ہے ہمارا بھی تمہارا بھی
یہی بس راہ سیدھی ہے کرو تم بندگی اس کی

نشانی ابن مریم اور مریم کو بنایا ہے
جہاں چشمے تھے ٹیلے پر وہاں محفوظ رکھا ہے

کہا عیسی نے توار ت میں بھی ذکر احمد ہے
بشارت اس نبی کی ہے جو میرے بعد آئے گا

(قرآن کی باتیں منظوم )​
 
Top