ارشادات نبویﷺ

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ارشادات نبویﷺ

(۱) عن ابن عمر قال قال رسول اللہ ﷺ ﻣَﺎ ﻣِﻦْ ﻣُﺴْﻠِﻢٍ ﺍَﻭْ ﻣُﺴْﻠِﻤَۃٍ ﯾَﻤُﻮْﺕُ ﻟَﯿْﻠَۃ ﺍﻟْﺠُﻤُﻌَۃِ ﺍِﻻَّ ﻭُﻗِﯽَ ﻋَﺬَﺍﺏَ ﺍﻟْﻘَﺒْﺮِ ﻭَ ﻓِﺘْﻨَۃَ ﺍﻟْﻘَﺒْﺮِ ﻭَﻟَﻘِﯽَ ﺍﷲَ ﻭَ ﻻَ ﺣِﺴَﺎﺏَ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَ ﺟَﺎٓﺉَ ﯾَﻮْﻡَ ﺍﻟْﻘِﯿَﺎﻣَۃِ ﻭَﻣَﻌَﮧُ ﺷُﮭُﻮْﺩٌ ﯾَّﺸْﮭَﺪُﻭْﻥَ ﻟَﮧٗ ﺍَﻭْ ﻃَﺎﺑِﻊٌ
اخرجہ الترمذی والبیھقی)
حضرت عبد اللہ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا، کہ جومسلمان خواہ مرد یا عورت ، شب جمعہ کو وفات پاتا ہے عذاب قبر اور امتحان قبر سے محفوظ رہتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے وہ بلا حساب ملے گا اور قیامت میں وہ اس طرح آوے گا کہ اس کے ساتھ یا تو گواہ ہوں گے جو اس کی (بھلائی کی) گواہی دیں گے یا کوئی مہر ہی سند ہو گی۔

(۲)عن سُلَيمانُ بنُ صُردٍ و خالدِ بنِ عُرفُطةَ قال قال رسولَ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ عليهِ وسلَّمَ مَن قتلَهُ بطنُهُ لم يُعَذَّبْ في قبرِهِ(اخرجہ الترمذی وابن ماجہ والبیھقی (شرح الصدور)
حضرت سلمان بن صرد اور خالد بن عرفطہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص پیٹ کی بیماری میں ہلاک ہو جاوے اس کو قبر میں عذاب نہیں ہوتا۔

(۳)عن أنس بن مالک رضي اللّٰہ عنہ أن عذاب القبر یرفع عن الموتی في شہر رمضان(اخرجہ البیھقی عن ابن رجب قال روی باسنادہ ضعیٖف)
حضرت انس بن مالکؓ سے بسند ضعیف مروی ہے کہ ماہ رمضان میں مردوں سے یا ماہ رمضان کے مردوں سے عذاب اٹھالیا جاتا ہے ۔

(۴) عن عکرمۃ قال تؤتی المؤمن مصحفا یقرأ فیہ ( اخرجہ ابن مسندہ)
حضر ت عکرمہ سے روایت ہے کہ مومن کو (قبر میں ) قرآن مصحف دیا جاتا ہے جس میں وہ پڑھتا ہے ۔

)عن کعب ابن المالک ان رسول اللہ ﷺقال إِنَّمَا نَسَمَةُ الْمُؤْمِنِ طَائِرٌ يَتَعلقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ حَتَّى يَرْجِعَہ اللہ إِلَى جَسَدِهِ يَوْمَ يُبْعَثُ ‏"‏ ‏.

حضرت کعب بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مؤمن کی روح ایک پرندہ کے قالب میں جنت کے درخت میں جا گزیں رہتی ہے یہاں تک کہ قیامت کےدن اللہ تعالیٰ اس کو اس کے جسد کی طرف واپس لے آوے۔(شوق آخرت)


 
Top