السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے تمام احباب خیر وعافیت سے ہوں گے۔ چونکہ تعارف کا ایک سلسلہ چل رہا ہے اس لیے بندہ چند الفاظ عرض کیے دیتا ہے۔
بندہ محمد عمر بن عبد العزیز جھنگ صدر پاکستان کا رہائشی ہے، معہد الفقیر الاسلامی جھنگ سے درسِ نظامی کے بعد اسی جامعہ کے ایک شعبہ مکتبۃ الفقیر اور آن لائن ادارہ ای معہد سے وابستہ ہے اس کے ساتھ ساتھ جھنگ ہی کی ایک مسجد میں امامت وخطابت کی ذمہ داری بھی ہے۔ لکھنے کا بھی کسی حد تک شوق ہےجس کے لیے بندہ وقتا فوقتا کوشش کرتا رہتا ہے۔ تاکہ اظہار ما فی الضمیر ہوسکے۔