توہین آمیز ، غیراخلاقی۔۔ویب سائٹ بلاک کرنا- Report Website

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ۔
ایک بات آپ کے علم میں لانی ہے ۔ کئی دوستوں کو اگرچہ اس کا پہلے سے ہی معلوم ہوگاکہ پاکستان میں جو آئی ٹی کنٹرول کا ادارہ ہے ۔pta
اس کا ایک کمپلین کا سیکشن ہے ، کافی سال پہلےاس میں غیر اخلاقی سائٹوں کو بند کرنے کے لئے کمپلین کی ای میل بھیجی۔تو کسی کا شرمناک جوابی ای میل آیا کہ یہ ہمارے ٹرمز اینڈ کنڈیشنز میں نہیں ہے ۔
پھر کچھ وکلاء حضرات نے کورٹ میں پٹیشنز دیں ۔۔۔تو کورٹ نے غیر اخلاقی ویبسائٹس پہ پابندی کا حکم دیا ۔۔۔تو پھر انہوں نے بہت سی ویبسائٹس بلا کردیں ۔
یہ تو پرانی بات ہے ۔
نئی بات کا جو ذاتی تجربہ ہوا کہ سوچا کہ اب حکومت بدل چکی ہے ۔کچھ تبدیلی آگئی ہوگی۔
تو کچھ ابھی بھی سائٹس بلاک نہیں ہوئیں تھیں ۔ ان میں سے کچھ کا نام لکھ کر اُن کو ای میل کی کہ یہ سائٹیں بلاک نہیں ہوئیں انہیں بلاک کردیں ۔ان کی جوابی ایمیل آئی کہ آپ کی کمپلین متعلقہ ادارے کو بھیج دی گئی ہے ۔
10دن کے اندر وہ بلاک ہوگئیں ۔ الحمد لِلہ
content-complaint@pta.gov.pk
یہ ایمیل ہے ۔ پاکستان میں ،اگر آپ کو نظر آئے کہ توہین رسالت ۔۔۔اور غیر اخلاقی ۔۔۔وغیرہ (جن کا ذکر نیچے دئے گئے لنک پر کیا گیا ہے )سے متعلق کوئی سائٹ ہے تو رپورٹ کریں ۔
 
Top