علم اٹھ رہا ہے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اللہ نے اقوام عالم کو کرونا جیسےعذاب میں مبتلا کردیا اور دیگر سزاؤں کے بعد ایک اور بہت بڑی سزا ہمیں ملنے لگی وہ یہ کہ ہم سے علم کے تارے جدا ہونے لگے
ہمارے پیارے علماء کرام یعنی ہم گناہگاروں کو جو تھوڑا بہت علم دین سے جوڑنے کی تلقین کرتے تھے اور ہمیں اسلامی تعلیمات سے وقتاً فوقتاً آگاہ رکھتے تھے وہ لوگ یکے بعد دیگرے ہم سے جُدا ہو نے لگے
یہ حالت دیکھ کر میں خوفزدہ ہوگئی
میرے ذہن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ حدیث پاک آئی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”بے شک (یہ باتیں) قیامت کی علامات میں سے ہیں کہ علم اٹھ جائے اور جہالت باقی رہ اور شراب نوشی کثرت سے ہونے لگے اور علانیہ زنا ہونے لگے(صحیح بخاری)۔

اس حدیث پاک سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ قیامت کے نزدیک علم اٹھ جائے گا
علم اٹھ جانے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہماری کتابیں ختم ہو جائیں گی یا اُن کے صفحے سفید ہو جائیں گے بلکہ اس کا مطلب ہے علم دین پھیلانے والے علماء اکرام اللہ کو پیارے ہو جائیں گے۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو بخش دیں کہ اب یہ ہو رہا ہے ہمارے بزرگ دین ہم سے جُدا ہوئے
یہ ایک حقیقت ہے کہ جب ایک گھر کا بزرگ اس دارے فانی سے کوچ کر جاتا ہے دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے تو گھر کا نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے
اپنوں میں سلوک و اتفاق کی جڑیں کھوکھلی ہو جاتی ہیں جائیداد منقسم ہوجاتی ہے اور نفرتوں کے بیج بونے لگتے ہیں
لالچ و حرص میں مبتلا سب کو اپنی اپنی پڑی ہوتی ہے
جب والدین کے زیرِے سایہ ہوتے ہیں تو اُلفت محبت کا پیکر ہوتے ہیں ایک دوسرے کا احساس کرتے ہیں
یہ ہی حال اس دنیا کا ہے ہم مسلمانوں کو آپس میں جوڑے رکھنے والے علماۓ دین چاند کی مانند چمکنے والے علماء کرام ہمارے دلوں میں
روشنیاں بکھیرنے والے علما ء کرام اب ہم سے جُدا ہونے لگے
اب د ل میں خوف نے جگہ لے لی ہے کہ ہم بھی ایک گھر کے بچوں کی طرح بکھر نہ جائیں کہیں ہم میں بھی نفرت پیدا نہ ہو جائے ۔
دین سے دوری پیدا نہ ہو جائے
ہم لوگ تو ویسے بھی کئی فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں دین اسلام سے کم اور اپنے فرقے سے زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں
حالانکہ اللہ تک پہنچنے کا راستہ تو بہت آسان اور واضح ہے
بس بات تو وہی ہے کہ جس نے اللہ تعالیٰ سے لو لگا لی ہو تو اُسے محسوس بھی جلد کر لیتا ہے اُس تک پہنچنے کے راستے بھی نکال لیتا ہے
اللہ ہم سب کو اتفاق و اتحاد نصیب فرمائے اور ہمارے ایمانوں کی حفاظت فرمائے آمین


زنیرہ گل
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
قیامت کی علامات میں سے ہیں کہ علم اٹھ جائے گا اور جہالت باقی رہ جائےگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ علم اٹھنے کا مطلب علماء اٹھا لئے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔
صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان،مہتمم جامعہ علوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی،یادگار اسلاف،قائد تحریک ختم نبوت، استاذالالعلماء
حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر صاحب طویل علالت کے بعد اس دارِ فانی سے کوچ فرماگئے۔
اناللہ واناالیہ راجعون
 
Top