یوم عرفہ کا روزہ

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ذی الحجہ کے مہینے کی نو تاریخ ’’یوم عرفہ‘‘ کہلاتی ہے کیونکہ حجاج کرام اس دن عرفات کاوقوف کرتے ہیں جو حج کا رکن اعظم ہے۔
یوم عرفہ کو روزہ رکھنے کی خاص فضیلت ہے۔

حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ا نے ارشاد فرمایا۔
عرفہ کے دن کا روزہ میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ اس کے بعد والے سال اور پہلے والے سال کے گناہوں کا کفارہ ہو جائے گا۔ (ترمذی)

عرفہ کے دن کے روزے کی یہ عظیم الشان فضیلت حجاج کے لئے نہیں غیر حجاج کے لئے ہے۔
حجاج کرام کے لئے زیادہ بہتر یہ ہے کہ وہ روزہ نہ رکھیں تاکہ وقوف میں سستی نہ ہو…
 
Top